1
0
Thursday 1 Mar 2012 11:23

سانحہ کوہستان کے شہداء کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، قاتلوں کی گرفتاری کیلئے 7 دن کی مہلت

سانحہ کوہستان کے شہداء کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، قاتلوں کی گرفتاری کیلئے 7 دن کی مہلت
اسلام ٹائمز۔ گزشتہ روز کوہستان ہربن میں دہشتگردوں کی گولیوں کا نشانہ بن کر شہید ہونے والے 16 افراد کی اجتماعی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، مرکزی جامع امامیہ مسجد میں سید راحت حسین الحسینی کی امامت میں نماز جنازہ ادا کی گئی، جس میں ہزاروں افراد شریک تھے۔ اس سے قبل بدھ کی صبح ڈی ایچ کیو ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعد تمام نعشوں کو مرکزی جامع امامیہ مسجد گلگت لایا گیا، جہاں پر ہزاروں افراد نے میتوں کو رکھ کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ 
احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی انجمن امامیہ کے نائب صدر شفیع خان نے چارٹرڈ آ ف ڈیمانڈ پیش کیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ ملزموں کو 7 روز کے اندر گرفتار کیا جائے، قابل قبول نصاب تعلیم مرتب کیا جائے، گلگت بلتستان میں غیر مقامی لوگوں کو جائیداد کی فراہمی پر پابندی، رینجرز کی فوری بے دخلی اور شہداء کا معاوضہ 50 لاکھ کرنے کے مطالبات شامل تھے۔ 
نماز ظہرین کے بعد انجمن امامیہ کے ایک وفد نے شیخ مرزا علی کی سربراہی میں وزیر داخلہ رحمان ملک سے ملاقات کی اور مطالبات پیش کئے۔ جس پر وزیر داخلہ نے دہشتگردوں کو 7 دن میں گرفتار کرنے، معاوضہ 20 لاکھ کرنے، شاہراہ قراقرم پر پیٹرولنگ پولیس تعینات کرنے کا اعلان کیا اور دوسرے مطالبات بھی پورے کرنے کی یقین دہانی کر وائی، جس کے بعد انجمن امامیہ کے وفد نے نماز جنازہ ادا کرنے کا اعلان کیا گیا۔ 

امامیہ مسجد گلگت میں نماز جنازہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سید راحت حسین الحسینی نے کہا ہم حسین ع کے پیروکار ہیں اور امام حسین ع ہمیشہ مظلوم تھے اور حق بات پر ڈٹتے ہوئے انہوں نے ذلت کی زندگی سے شہادت کی موت کو ترجیح دی۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ کوہستان درندگی کی مثال ہے، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگلے 7 دن تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوئے تو پورے گلگت بلتستان میں احتجاجی تحریک شروع کی جائیگی، اس موقعہ پر انہوں نے گلگت بلتستان میں 3 دن سوگ کا اعلان کیا۔
خبر کا کوڈ : 141991
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Pakistan
Shaeed s Jo mar ka bi zinda he ur qatil zinda shakal ma mara Howard he ......... Aik insan ka qatal puri insanait ka qatil he .........
ہماری پیشکش