0
Friday 2 Mar 2012 13:35

بلوچستان میں ایجنسیوں کے ماورائے اقدامات کا نوٹس لیا جائے، محمد حسین محنتی

بلوچستان میں ایجنسیوں کے ماورائے اقدامات کا نوٹس لیا جائے، محمد حسین محنتی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کراچی کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ بلوچستان کا بحران حکمرانوں کا پیدا کردہ ہے، آئین اور قانون کے خلاف اقدامات کرنے والی ایجنسیوں کو لگام دی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان کے لاپتہ افراد کے لواحقین کی جانب سے کراچی پریس کلب پر لگائے جانے والے احتجاجی کیمپ کے دورے کے موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ جماعت اسلامی کے بابو غلام حسین بلوچ، تحریک انصاف کے رہنما سبحان علی ساحل، جمعیت علمائے پاکستان کے رہنما مستقیم نورانی، جمعیت علمائے اسلام ( س ) کے رہنما مولانا غلام مصطفی اور غلام اکبر لاسی سمیت دیگر جماعتوں کے رہنما بھی موجود تھے۔

محمد حسین محنتی نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ جماعت اسلامی نے بلوچستان کے مسئلے پر ہمیشہ آواز بلند کی ہے اور اس مسئلے پر جماعت اسلامی کے دفتر میں آل پارٹیز کانفرنس منعقد کی گئی تھی جس میں طے کیا گیا تھا کہ لاپتہ افراد کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا آج کا دورہ اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ ہم بلوچستان کے مظلوم عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے اپنے اقدامات سے بلوچستان کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے۔ آج بلوچستان کی صورتحال پر تمام محب وطن جماعتیں مضطرب اور پریشان ہیں، مگر ہمارے حکمران مسئلے کے حل میں سنجیدہ نہیں۔ ایجنسیوں کو کھلی چھٹی دیدی گئی ہے اور ایجنسیاں بلوچستان میں دشمن کا کھیل کھیل رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کے عوام کے مسائل حل کئے بغیر معاملات درست نہیں کئے جاسکتے۔
خبر کا کوڈ : 142241
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش