0
Thursday 8 Mar 2012 01:47

عدالتی احکامات منوانے کیلئے ہمارے پاس بندوق نہیں، چیف جسٹس بلوچستان

عدالتی احکامات منوانے کیلئے ہمارے پاس بندوق نہیں، چیف جسٹس بلوچستان
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے کہا ہے کہ عدلیہ کسی کے دباؤ میں آکر فیصلے نہیں کرتی۔ ہمارے پاس بندوق نہیں بلکہ قلم اور دلائل کی مدد سے عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔ بلوچستان میں نئے عدالتی سال کے موقع پر ہائیکورٹ میں منعقدہ فل کورٹ ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انصاف کےحوالے سے دیگر صوبے اب بلوچستان کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ کیونکہ بلوچستان ہائیکورٹ نے گذشتہ دو سال کے دوران جو کام کیا وہ قابل قدر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہائیکورٹ کی کوششوں سے تیراسی لاپتہ افراد منظرعام پر آئے ہیں۔ عدالت عالیہ لاپتہ افراد کے مقدمات کو دیگر کیسز پر ترجیح دیتی ہے۔ 

انہوں‌ نے وکلاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے مطالبات تسلیم کروانے کیلئے ہڑتالوں‌ کا سہارا نہ لیں۔ عدالتی نظام میں غلطی ہو سکتی ہے مگر ناانصافی کی کوئی گنجائش نہیں ہوتی۔ عدالتوں میں کوئی فیصلہ بدنیتی پر اور نہ ہی کسی دباؤ کے تحت ہوتا ہے بلکہ اس میں انصاف کو مد نظر رکھا جاتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 143812
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش