0
Sunday 11 Mar 2012 20:17

اسرائیلی بربریت دوسرے روز بھی جاری، فلسطینی شہداء کی تعداد 17 ہو گئی

اسرائیلی بربریت دوسرے روز بھی جاری، فلسطینی شہداء کی تعداد 17 ہو گئی
اسلام ٹائمز۔ فلسطینی علاقے غزہ میں دوسرے روز بھی جاری اسرائیلی فضائی حملوں میں مزید ہلاکتیں ہوئی ہیں جنہیں عرب لیگ نے قتل عام قرار دیا ہے۔ فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ دو روز کے حملوں اور لڑائی کے دوران بچوں‌ اور خواتین سمیت 17 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ جب سے لڑائی شروع ہوئی ہے، غزہ سے کم و بیش ایک سو راکٹ فائر کیے گئے جو اسرائیلی سرزمین پر گِرے۔ امریکا نے غزہ کی جانب سے راکٹ کے حملوں کو بزدلانہ قرار دیا ہے جبکہ عرب لیگ نے اسرائیلی فضائی حملوں سے ہونے والی ہلاکتوں کو "قتل عام" قرار دیا ہے۔ اقوامِ متحدہ اور یورپی یونین نے اِن واقعات پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے اور فریقین سے پرامن رہنے کی اپیل کی ہے۔ واضح رہے کہ تشدد کی تازہ لہر جمعہ کو شروع ہوئی جب اسرائیل کی جانب سے غزہ پر فضائی حملوں کے دوران پی آر سی یعنی پاپولر رزسٹنس کمیٹی کے سکریٹری جنرل کمانڈر زوہیر القیسی اپنے دو ساتھیوں سمیت شہید ہو گئے تھے۔ اسرائیل کی طرف سے ہونے والے تازہ حملوں میں اب تک 17 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

دیگر ذرائع کے مطابق غزہ کي پٹي پر اسرائيل کے فضائي حملوں کا سلسلہ جاري ہے اور جاں بحق فلسطينيوں کي تعداد سولہ ہو گئي ہے۔ امريکا اور يورپي يونين نے فريقين پر زور ديا ہے کہ وہ صبر و تحمل سے کام ليں۔ آج صبح اسرائيلي فوج نے غزہ کي پٹي کے مشرقي علاقے پر ايک اور حملہ کيا جس ميں ايک فلسطيني جاں بحق ہو گيا۔ جمعے سے اب تک اسرائيلي حملوں ميں 16 فلسطيني جاں بحق اور 27 زخمي ہو چکے ہيں جن ميں 5 کي حالت تشويش ناک ہے۔ مرنے والوں ميں Popular Resistance Committees کے رہنما زْہير ال قيسي بھي شامل ہيں۔ فلسطيني مزاحمتي تنظيموں نے اسرائيل سے اپنے کارکنوں کے قتل کا بدلہ لينے کا اعلان کيا ہے جس کے بعد اسرائيلي بستيوں پر متعدد راکٹ فائر کئے گئے ہيں۔ اسرائيلي حکام نے لوگوں کو بم شيلٹرز ميں رہنے کي ہدايت کي ہے جبکہ تقريبات اور اجتماعات پر پابندي لگا دي گئي ہے۔
خبر کا کوڈ : 144799
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش