0
Saturday 10 Mar 2012 20:01

غزہ میں اسرائیلی بربریت جاری، فضائی حملے میں 13 فلسطینی شہید، 19 زخمی

غزہ میں اسرائیلی بربریت جاری، فضائی حملے میں 13 فلسطینی شہید، 19 زخمی
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ غزہ میں اسرائیل کی بربریت کا سلسلہ جاری ہے، صیہونی فوج کے تازہ فضائی حملوں میں 13 فلسطینی شہید، جبکہ 19 زخمی ہو گئے۔ فلسطینی مجاہدین نے بدلہ لینے کا اعلان کر دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے مقبوضہ غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں پانچ فضائی حملے کئے، جن میں ایک گاڑی سمیت مختلف اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ فلسطینی ذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ تازہ حملے میں 13 شہید اور 19 زخمی ہوئے۔ شہید ہونے والوں میں فلسطینی مجاہد گروپ پی آر سی کے رہنماء زوہیر القیسی اور ایک مقامی حریت پسند محمد الحالی بھی شامل ہیں جبکہ دیگر شہداء میں محمد عبدالغریبی، محمد ھیرارہ، حازم قوریقہ اور شادی السقالی شامل ہیں جن کا تعلق القدس بریگیڈ سے بتایا گیا ہے۔

ایک خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ یہ حملے غزہ سے اسرائیل حدود میں راکٹ برسائے جانے کے بعد کئے گئے۔ فلسطینی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج کی کارروائی میں شہید ہونے والے ایک دوسرے مجاہد کا نام محمود ہنانی تھا اور وہ پانچ سال پہلے اسرائیلی قید سے رہا ہو کر غزہ آئے تھے۔ امریکی خبر رساں ایجنسی نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا گیا کہ ایک گاڑی کے زور دار دھماکے سے پھٹنے کے فوری بعد فضاء میں اسرائیلی ڈرون طیاروں کی آوازیں سنی گئی۔
خبر کا کوڈ : 144494
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش