0
Friday 6 Nov 2009 10:25

ہلمند میں امریکی بمباری سے 3 بچوں سمیت 11 شہری جاں بحق

لواحقین کا احتجاج، میتوں سمیت گورنر ہاوس پر دھرنا، امریکہ اور کرزئی کے خلاف نعرے۔
ہلمند میں امریکی بمباری سے 3 بچوں سمیت 11 شہری جاں بحق
افغانستان کے صوبے ہلمند کے علاقے کورکھاشین پر امریکی فوج کی بمباری سے 3 بچوں سمیت 11 شہری جاں بحق ہو گئے۔ ہلمند کے گاوٴں کورخاشین کے باشندوں نے کہا ہے کہ امریکی فوج نے رات کے وقت فضائی حملہ کر کے گیارہ شہری ہلاک کر دئیے۔ افغان باشندے حملے میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کی لاشیں گورنر ہاوٴس لے گئے، جن میں بچوں کی لاشیں بھی شامل تھیں۔ وہاں انہوں نے کئی گھنٹے دھرنا دیا اور صدر کرزئی، امریکہ کے خلاف زبردست نعرے لگائے اور امریکہ اور غیرملکی افواج کے افغانستان سے نکل جانے کا مطالبہ کیا۔ ایسو سی ایڈ پریس نے جاں بحق ہونے والے شہریوں کی فوٹیج اور تصاویر جاری کر دی ہیں۔ برطانوی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے محمد خان نامی شخص کا کہنا تھا کہ امریکی بمباری سے اسکے 4 بھتیجے جاں بحق ہو گئے جبکہ دیگر تمام بھی عام شہری تھے۔ 
خبر کا کوڈ : 14523
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش