0
Wednesday 14 Mar 2012 00:35

ڈرون حملے پاکستان کی خودمختاری پر حملہ، لازمی طور پر روکے جائیں، شیری رحمان

ڈرون حملے پاکستان کی خودمختاری پر حملہ، لازمی طور پر روکے جائیں، شیری رحمان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے وائٹ ہاوس کو واضع کر دیا ہے کہ ڈرون طیاروں کو پاکستان کی فضائی حدود میں آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ امریکی ٹی وی اور نیوز ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ پاکستانی سفیر شیری رحمان نے نائب امریکی صدر جو بائیڈن کے سکیورٹی ایڈوائز انتونی بلنکن سے ملاقات کی ہے اور انہیں آگاہ کیا ہے کہ پاکستان کی سیاسی جماعتیں اس بات پر متفق ہیں کہ ڈرون حملے لازمی طور پر روکے جائیں۔
پاکستانی سفیر شیری رحمان نے وائٹ ہاوس کے حکام کو مزید بتایا کہ ڈرون حملے پاکستان کی خودمختاری پر حملہ سمجھے جاتے ہیں اور ساتھ ہی ڈرون حملوں میں ہونے والے سویلین کی شہادتیں بھی پاکستان میں ایک جذباتی ایشو بن چکا ہے۔ امریکی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ شیری رحمان سے ڈرون حملوں کے اختلافی معاملات پر بات چیت کے لئے امریکی حکام ملاقات کریں گے۔


خبر کا کوڈ : 145461
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش