0
Friday 23 Mar 2012 04:56

رحیم یار خان کو مسلم لیگ ن کا گڑھ بنانے کے لئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے، اعجاز شفیع

رحیم یار خان کو مسلم لیگ ن کا گڑھ بنانے کے لئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے، اعجاز شفیع
اسلام ٹائمز۔ رکن پنجاب اسمبلی چوہدری محمد اعجاز شفیع نے کہا ہے کہ مسلم لیگی کارکن پارٹی کا سرمایہ ہیں، مل کر کام کرنے اور باہمی رابطہ کے ذریعہ پارٹی کو مزید مضبوط اور فعال کیا جائے گا۔
اپنی رہائش گاہ پر مسلم لیگی عہدیداران سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ ضلع رحیم یارخان کو مسلم لیگ ن کا گڑھ بنانے کے لئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے، ہم ابھی تک 1997ء والی مسلم لیگ بنانے میں ناکام ہیں اس کی بڑی وجہ فعال لیڈر شپ کی عدم دلچسپی اور عدم رابطہ و تعاون ہے۔ اس موقع پر سابق سٹی صدر محمد افضل چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے کارکن متحد ہیں، پارٹی قیادت کے ہر فیصلہ کو دل سے تسلیم کریں گے۔
 
اس موقع پر خواجہ نذیر احمد، ریاض احمد راضی، چوہدری طارق علی، اے ڈی بھائی، رئیس زیبر عبدالقیوم، لالہ روف، میاں شاہد انجم، چوہدری اظہر علی، ادیب انو ر، چوہدری بشیر احمد، چوہدری عبدالخالق، عدنان چوہدری، ملک خوشی محمد شاہین، رانا ابرار، حافظ افتخار، چوہدری افضل صادق سمیت دیگر لیگی عہدیداران نے اپنے خیالات کا اظہار کیا، ایم پی اے چوہدری محمد اعجاز شفیع نے خان پور کے علاقہ بستی جٹکی میں ہندو برادری کے جلسہ سے خطاب میں کہا کہ حکومت اقلیتی برادری کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ ہے اس موقع پر کبیر چند نے نشاندہی کی کہ خان پو رمیں ہندو برادری کے قبرستان پر مافیا قبضہ کررہا ہے جس پر ایم پی اے نے فوری طورپر قبضہ واگزار کراکے وہاں چار دیواری تعمیر کروانے کا اعلان کیا۔ 

اس موقع پر کبیر چند، چھوٹو رام ساگر، پورن رام، ہرگن رام نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا اور کہا کہ ایم پی اے چوہدری محمد اعجاز شفیع نے خان پور میں مندر کے لئے 6 لاکھ سے زائد کی گرانٹ دلوا نے کے ساتھ ہمارے ہولی کے تہوار میں شرکت کرکے ہمیں اپنا سمجھنے کا عملی مظاہرہ کیا۔ ایم پی اے اعجاز شفیع نے سٹی پارک خان پور کا دورہ کیا اور ٹی ایم او کو ہدایت کی کہ یہاں سے سیوریج کے پانی کا فوری اخراج کرایا جائے اور پارک کی مزیدخوبصورتی کے لئے اقدامات کئے جائیں۔
خبر کا کوڈ : 147486
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش