0
Saturday 24 Mar 2012 01:27

زرداری اور نواز دونوں بھائی بھائی اور سمجھوتہ ایکسپریس میں سوار ہیں،عمران خان

زرداری اور نواز دونوں بھائی بھائی اور سمجھوتہ ایکسپریس میں سوار ہیں،عمران خان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری اور نواز شریف دونوں بھائی بھائی ہیں اور سمجھوتہ ایکسپریس میں بیٹھے ہیں، میاں صاحب پنجاب میں لیپ ٹاپس تقسیم کر کے نوجوانوں کو بے وقوف نہیں بنا سکتے، میاں صاحب اب آپ کی باری ختم ہو چکی ہے۔ فیصل آباد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سربراہ نے کہا کہ ہمیں کسی کی مدد کی ضرورت نہیں، دشمن سے مقابلہ کرنا جانتا ہوں، ہم اپنے تمام فیصلے کر چکے ہیں۔ 

اُنہوں نے کہا کہ پارٹی میں انتخاب کرا کے لیڈر مقرر کیا جائے گا، تحریک انصاف خاندانی جماعت نہیں ہو گی، ہر سطح پر الیکشن کروائے جائیں گے، نوجوان خود فیصلہ کریں گے کہ تحریک انصاف کا لیڈر کون ہوگا۔ عمران خان نے کہا کہ عوام تھانہ کچہری کی سیاست میں پس کر رہ گئے ہیں، ہماری حکومت میں گائوں کے لوگ خود اسکول چلائیں گے، ایسا بلدیاتی نظام لائیں گے کہ عوام کو نہ تھانے جانا پڑے گا اور نہ ہی پٹواری کے پاس، تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان سے قبضہ گروپ کا خاتمہ کریں گے اور عوام کو سرکاری ہسپتالوں سے مفت ادویات ملیں گی۔
خبر کا کوڈ : 147740
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش