0
Friday 10 Feb 2012 22:59

ملک میں کرپشن کے سب سے بڑے ذمہ دار آصف زرداری ہیں، عمران خان

ملک میں کرپشن کے سب سے بڑے ذمہ دار آصف زرداری ہیں، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں کرپشن کے سب سے بڑے ذمہ دار آصف علی زرداری ہیں، جنہیں بچانے والے مولانا فضل الرحمان اور نواز شریف ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوابی میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت نے چار سالوں میں ملک کو لوٹا اور کرپشن کے ریکارڈ قائم کئے ہیں لیکن جب بھی ان کے جانے کی بات ہوتی ہے مولانا فضل الرحمان اور پنجاب کے دونوں بھائی ان کے ساتھ مل جاتے ہیں، انہوں نے کہا کہ نواز شریف نورا کشتی کے ماسٹر ہیں، بیسویں آئینی تر میم پر سب پھر اکٹھے ہوگئے ہیں، ملک میں انقلاب تحریک انصاف لائے گی اور ملک کو امریکہ کی غلامی سے آزادی بھی دلائے گی، انہوں نے کہا کہ پاکستان امیر ملک ہے اس کو عظیم ملک بنا کر دکھائیں گے اور معاشی انقلاب لائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ باریاں لینے والوں نے قوم کو غریب کردیا اور خود امیر ترین بن گئے، نواز شریف کے خاندان کے اثاثے اقتدار میں آنے سے پہلے چالیس کروڑ تھے، اب پندرہ ارب سے تجاوز کرگئے ہیں، تحریک انصاف اقتدار میں آکر ڈرون حملوں کی اجازت نہیں دے گی، اور اگر کسی نے ڈرون حملہ کیا تو روکیں گے اور ان کو گرادیں گے ایسا نہ کرسکے تو حکومت چھوڑ دینگے، انہوں نے کہا کہ افغانستان سے نکلنے میں امریکہ کی مدد کرسکتے ہیں لیکن ان کی جنگ میں شریک نہیں ہونگے، دہشتگردی کیخلاف جنگ سے ملک کو چار ہزار ارب کا نقصان ہوچکا ہے، انہوں نے کہا کہ نواز شریف نورا کشتی کے ماسٹر ہیں، نواز شریف اور آصف زرداری ملک میں تبدیلی نہیں چاہتے، انہوں نے کہا کہ اے این پی اور فضل الرحمان بھی آصف علی زرداری کو بچانے میں لگے ہوئے ہیں لیکن تحریک انصاف ایک ہی گیند سے سب کی وکٹیں گرادے گی۔
خبر کا کوڈ : 136833
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش