0
Saturday 24 Mar 2012 11:22

کراچی، دہشتگردوں کی فائرنگ سے وکیل باپ اور بیٹا جاں بحق

کراچی، دہشتگردوں کی فائرنگ سے وکیل باپ اور بیٹا جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ کراچی ميں ملير بار کے سابق صدر اور ان کے وکيل بيٹے کو مسلح حملے ميں قتل کر ديا گيا۔ وزير داخلہ سندھ آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی جبکہ چيف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے دہشتگردی کی اس واردات کا نوٹس لے ليا ہے۔ ملير سٹی پوليس کے مطابق 70 سالہ صلاح الدين حيدر ايڈووکيٹ اپنے بيٹے علی رضا حيدر ايڈووکيٹ کے ساتھ صبح 9 بجے گھر سے کورٹ جانے کے لئے نکلے ہی تھے کہ ملير غازي ٹاون ميں موٹر سائيکل سوار ملزمان نے ان پر فائرنگ کر دی، جس سے دونوں شديد زخمی ہو گئے۔ انہيں ريسکيو ورکرز نے جناح اسپتال پہنچايا، تاہم اسپتال لائے جانے تک دونوں جاں بحق ہو چکے تھے۔ پوليس کے مطابق واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا نتيجہ ہے۔ صلاح الدين ايڈووکيٹ ملير بار کے بانی اور سابق صدر تھے جبکہ ان کا بيٹا دو سال قبل ہی ملير بار ميں ان رول ہوا تھا۔ وکيل باپ بيٹے کے قتل کی اطلاع ملتے ہی وکلاء برادری کے سرکردہ رہنماء جناح اسپتال پہنچ گئے۔ سندھ ہائی کورٹ کے چيف جسٹس نے وکيل رہنما صلاالدين حيدر ان کے بيٹے کے قتل کا نوٹس ليتے ہوئے سيشن جج ملير کو تحقيقات کا حکم ديا ہے، جبکہ وزير داخلہ سندھ منظور وسان نے بھی واقعہ کا نوٹس ليتے ہوئے آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کرلی۔

دیگر ذرائع کے مطابق کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ملیر بار کے سابق صدر صلاح الدین بیٹے سمیت جاں بحق ہو گئے۔ وکلا نے واقعے کے خلاف ہڑتال کر دی۔ ملیر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے وکیل صلاح الدین جعفری اور ان کا بیٹا علی رضا شدید زخمی ہو گئے جو ہسپتال منتقل ہونے سے قبل ہی دم توڑ گئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ غازی ٹاؤن میں پیش آیا، جہاں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے دونوں وکلا کی گاڑی پر فائرنگ کی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور فائرنگ میں استعمال ہونے والے ہتھیار کے خول تحویل میں لے لیے۔ ادھر وزیراعلٰی سندھ سید قائم علی شاہ نے ملیر بار کے سابق صدر صلاح الدین اور ان کے بیٹے کی فائرنگ کے واقعہ میں ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور ایڈیشنل آئی جی پولیس کراچی کو مجرموں کو جلد گرفتار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورت مشیر عالم اور وزیر داخلہ سندھ منظور وسان نے بھی وکلا کے قتل کا نوٹس لے لیا۔ سٹی کورٹ اور ملیر میں وکلا نے دو وکلا کے قتل کے خلاف عدالتی امور کا بائیکاٹ کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 147823
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش