0
Sunday 25 Mar 2012 01:25

بلوچستان کو پاکستان سے الگ کرنیکی سازشیں کامیاب نہیں‌ ہونے دینگے، کمانڈر سدرن کمانڈ

بلوچستان کو پاکستان سے الگ کرنیکی سازشیں کامیاب نہیں‌ ہونے دینگے، کمانڈر سدرن کمانڈ

اسلام ٹائمز۔ کمانڈر سدردن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عالم خٹک نے کہا ہے کہ بلوچستان پاکستان کاحصہ ہے، اس کے خلاف کسی بھی قسم کی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے عسکری پارک میں آرمی، حکومت بلوچستان اور سماجی تنظیموں کے اشتراک سے لگائے جانے والے میلے کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام محب وطن ہیں، ان کی حب الوطنی پر کسی کو شک نہیں کرنا چاہیئے۔ بلوچستان پاکستان کا حصہ ہے، یوم پاکستان کے موقع پر عوام کی جانب سے جوش و جذبے کے ساتھ تقریبات میں شرکت ان لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے جو غیر ملکی عناصر کے ایماء پر قومی یکجہتی کیخلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔ ان کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی۔

خبر کا کوڈ : 147831
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش