0
Monday 26 Mar 2012 23:14

مقبوضہ کشمیر میں انجمن علمائے احناف کے زیر اہتمام جشن میلاد النبی ص

مقبوضہ کشمیر میں انجمن علمائے احناف کے زیر اہتمام جشن میلاد النبی ص
اسلام ٹائمز۔ انجمن علمائے احناف کے زیر اہتمام مقبوضہ کشمیر کے ضلع بڈگام میں ایک عظیم الشان اور پروقار جشن میلاد النبی ص کا انعقاد کیا گیا، مقررین نے حضور اکرم ص کی سیرت مبارک پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ کو چاہیے کہ وہ آپ ص کے نقش قدم پر چل کر متحد اور متفق اور دشمن کی ناپاک سازش سے آگاہ ہو جائے، اس موقع پر انجمن کی طرف سے ایک عربی کالج آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا سنگ بنیاد رکھا گیا، تقریب میں ڈپٹی کمشنر بڈگام شیخ محمد رفیع کے علاوہ ناظم اطلاعات خواجہ فاروق احمد شاہ، میر واعظ بیروہ مولانا سید لطیف شاہ، سید حمید حقانی، محمد حسین قادری، جمعیت ہمدانیہ، جانباز اکاڈمی بارہمولہ کے نمائندے بھی موجود تھے۔
 
اس موقع پر انجمن کے جنرل سیکرٹری مولانا اخضر حسین نے مذکورہ کالج کے قیام پر انجمن کے ذمہ داروں کو مبارکبا دیتے ہوئے کہا کہ اس کالج کے قیام کی علاقہ ہذا میں کافی ضرورت تھی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انجمن کے صوبہ جموں کے صدر ڈاکٹر آصف علیمی اور کنوینر صوبہ جموں مفتی مظفر نے بھی خطاب کیا، تقریب میں ہزاروں کی تعداد میں عاشقان رسول ص موجود تھے اور پورے علاقے کو ڈیڑیوں اور جھنڈوں سے لوگوں نے سجایا تھا، اس پُروقار تقریب میں سرکردہ علماء، دانشور، خطیبوں اور انجمن کے ساتھ وابستہ کئی علمائے کرام نے بھی خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 148193
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش