0
Tuesday 27 Mar 2012 04:08

بعث پارٹی کی جانب سے جی ایم جے کے اعزاز میں استقبالیہ

بعث پارٹی کی جانب سے جی ایم جے کے اعزاز میں استقبالیہ

اسلام ٹائمز۔ بعث پارٹی، دمشق کی جانب سے گلوبل مارچ ٹو یروشلم کے شرکاء کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا۔ اس موقع پر دمشق یونیورسٹی کے طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔ المزہ ثقافتی مرکز میں منعقدہ تقریب سے جناب فتح رشید، بحرین سے محمود مرزا، ایران سے پروفیسر حسین رویوران، شام سے ڈاکٹر شہناز اور دیگر نے خطاب کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ ہماری جنگ یہودیوں سے نہیں بلکہ صیہونیوں سے ہے۔ کیونکہ صیہونی انسانیت کے خلاف ناپاک عزائم رکھتے ہیں اور صدر بشار الاسد صیہونزم کے خلاف جدوجہد میں پیش پیش ہیں جس کی وجہ سے امریکہ و اسرائیل اور ان کے ہمنوا ہمارے خلاف متحد ہو کر میدان میں اترے ہیں۔ مگر ہم نے دشمن کے مقابلے میں جھکنے کی بجائے سر اٹھا کر جینے کا فیصلہ کیا ہے۔

گلوبل مارچ ٹو یروشلم بحرین کے نمائندہ محمود مرزا نے اپنے خطاب میں کہا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ امریکہ اور اسرائیل نواز آمروں کاساتھ دیتے ہوئے انقلابی عوام کی مخالفت مول لی ہے۔ مصر میں حسن مبارک، بحرین میں آل خلیفہ، یمن میں علی عبد اللہ صالح کی حمایت اس کی بدترین مثالیں ہیں۔ اب جبکہ شام کی عوام لاکھوں کی تعداد میں صدر بشار الاسد کی حمایت میں سڑکوں پر ہے ایسے میں آل سعود کی جانب سے شام میں دہشت گردی اور خوف و ہراس پھیلانے والوں کی حمایت سوالیہ نشان اور اسرائیل نوازی کی دلیل ہے۔ 

اس موقع پر ثقافتی مرکز کے باہر اسرائیل کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے شرکاء نے آزادی فلسطین کے حق میں نعرے بازی کی۔ حسین رویوران، استاد دانشگاہ تہران نے کہا کہ اس گلوبل مارچ کا اصل مقصد قدس کی آزادی کی تحریک کو زندہ کرنا ہے چونکہ قدس فلسطین کا عنوان ہے۔ بین الاقوامی سطح پر قدس کے خلاف بڑی سازشیں ہو رہی ہیں اور قدس شریف کی سرزمیں پر یہودی آبادکاری کی کوششیں جاری ہیں۔

خبر کا کوڈ : 148428
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش