0
Sunday 1 Apr 2012 21:16

حکومت نے پٹرول بم نیٹو سپلائی کی بحالی سے توجہ ہٹانے کیلئے گرایا، منور حسن

حکومت نے پٹرول بم نیٹو سپلائی کی بحالی سے توجہ ہٹانے کیلئے گرایا، منور حسن
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی امیر سید منور حسن کا کہنا ہے کہ عوام پر پیٹرول بم نیٹو سپلائی لائن کی بحالی سے توجہ ہٹانے کے لیے گرایا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے لاہور میں جماعت اسلامی کی ممبر سازی مہم کے آغاز کے بعد میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کیا، سید منور حسن کا کہنا تھا کہ اسمبلیوں میں بیٹھی اپوزیشن بھی اپوزیشن کا کردار ادا نہیں کر رہی ہے، نیٹو سپلائی لائن بحال کرنے کی بظاہر مخالفت کرنے والے چوہے بلی کا کھیل کھیل رہے ہیں۔ 

سید منور حسن کا کہنا تھا کہ جب تک نیٹو سپلائی لائن کی قرارداد مسترد نہیں ہو جاتی پارلیمنٹ کے اجلاس کا بائیکاٹ کیا جائے، ان کا کہنا تھا کہ ایم ایم اے کے اتحاد کو توڑنے والوں کے نام سامنے لاکر انہیں چارج شیٹ کیا جانا چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 149554
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش