0
Thursday 12 Nov 2009 13:38

بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی: 4 کشمیری شہید

بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی: 4 کشمیری شہید
مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی میں مزید 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا ہے۔ مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی ظالمانہ کارروائیاں جاری ہیں۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس نے سری نگر کے گاؤں شیخ پورہ میں ایک مکان کا محاصرہ کر کے بھاری ہتھیاروں سے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 کشمیری شہید اور ایک مکان مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ بھارتی فوج نے شہید ہونے والے نوجوانوں کو مجاہدین قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ انہیں مقابلے کے دوران شہید کیا گیا۔ علاقے میں پولیس نے سرچ آپریشن کے بہانے عوام کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ جموں کے علاقے ماہور میں بھارتی فوج کی فائرنگ کے ایک اور واقعے میں مزید 2 کشمیری شہید ہو گئے۔ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں 1979ء سے لیکر اب تک 93 ہزار کشمیریوں کو شہید کر چکی ہے۔


خبر کا کوڈ : 14956
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش