0
Monday 2 Apr 2012 21:41

علماء اور بے گناہ افراد کا قتل عوام کو دست و گریباں کرنے کی سازش ہے، مرکزی انجمن تاجران

علماء اور بے گناہ افراد کا قتل عوام کو دست و گریباں کرنے کی سازش ہے، مرکزی انجمن تاجران
اسلام ٹائمز۔ مرکزی انجمن تاجران کوئٹہ کے صدر عبدالرحیم کاکڑ، ابراہیم کاسی، حضرت علی اچکزئی، اللہ دادترین، حاجی خدائے دوست، حاجی دوست اچکزئی، سعد اللہ پیر علیزئی اور حاجی یاسین مینگل نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ کوئٹہ شہر مقتل کا روپ دھار چکا ہے۔ آئے دن علماء اور بے گناہ شہریوں کا قتل کیا جا رہا ہے لیکن کثیر الجماعت صوبائی حکومت میں شامل عوامی نمائندے اپنی عیش و عشرت میں مصروف ہیں۔ ستم زدہ عوام کا کوئی مداوا نہیں ہو رہا۔ 

انہوں نے کہا کہ علماء اور بے گناہ شہریوں کا قتل کوئٹہ میں آباد برادر اقوام کو دست و گریباں کرنے کی مزموم سازش ہے۔ انہوں نے کوئٹہ شہر کے تاجروں اور عوام کو ٹارگٹ کلنگ کے خلاف کامیاب ہڑتال پر خراج تحسین پیش کیا۔ بیان میں سانحہ اسپنی روڈ  کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ اس قسم کے واقعات پر مشتعل ہونا فطری عمل ہے، چونکہ موجودہ حالات میں پورا ملک اور کوئٹہ خاص کر دہشت گردی کا شکار ہے عوام کو چاہیے کہ اپنے جذبات کو قابو میں رکھیں۔
خبر کا کوڈ : 149835
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش