0
Saturday 7 Apr 2012 19:25

آئندہ بجٹ اقتصادی اور معاشی صورتحال کو مدنظر رکھ کر بنایا جائے گا، عبدالحفیظ شیخ

آئندہ بجٹ اقتصادی اور معاشی صورتحال کو مدنظر رکھ کر بنایا جائے گا، عبدالحفیظ شیخ
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ ٹیکس نطام کو منصفانہ اور شفاف بنایا جائے گا۔ کولیژن سپورٹ فنڈ اور تھری جی لائسنس کے اجرا میں مشکلات ہیں۔ کونسل کے کنوینئر حفیظ پاشا نے کہا کہ افراط زر میں اضافے کی شرح پر تشویش ہے، اس سال افراط زر کی شرح 13 فیصد تک جا سکتی ہے، انہوں نے کہا کہ آئندہ سال محصولات کا ہدف رواں سال سے 20 سے 22 فیصد زیادہ جبکہ بجٹ خسارہ 0.5 فیصد کم رکھنے کی تجویز ہے۔ چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ گزشتہ ہفتے کراچی کے خراب حالات کے باعث ایف بی آر کو 20 سے 25 ارب کا نقصان ہوا، تمام فیلڈ افسران کو رواں ماہ نقصان پورا کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ٹیکس نظام کو مزید آسان اور قابل بھروسا بنائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 151215
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش