0
Monday 9 Apr 2012 14:59

پاکستان میں امریکی مداخلت اور فرقہ واریت کو روکا جائے، جماعت اہلسنت

پاکستان میں امریکی مداخلت اور فرقہ واریت کو روکا جائے، جماعت اہلسنت
اسلام ٹائمز۔ پیر محمد عاشق علی شاہ کے انتقال کے بعد ان کے صاحبزادے سید سردار علی شاہ کو جماعت اہلسنت سندھ کا صدر منتخب کر دیا گیا۔ اس موقع پر متعدد قراردادیں بھی منظور کی گئیں۔ خیرپور میں منعقدہ اجلاس کی صدارت پیر سردار علی شاہ نے کی، جس میں صوبائی ناظم مولانا محمد اکرم سعیدی، پیر عبدالقادر شاہ جیلانی، سید میراں شاہ جیلانی، مخدوم عبدالرحمان، مولانا در محمد سہڑو، مولانا محمد ذاکر صدیقی، سید اظہر ہمدانی، مولانا محرم الدین قادری، مولانا عبدالعزیز قادری، خلیل الرحمان چشتی، قاری احمد سعیدی، قاری عبید ہاشمی، حاجی توفیق احمد سعیدی، مولانا غلام مصطفی، مولانا مظفر حسین، مولانا سکندر علی مکول، مولانا افضل، مفتی عبدالرب سندھی، مختار احمد شیخ اور دیگر شریک ہوئے۔

اجلاس میں متعدد قراردادیں منظور کی گئی جن میں کہا گیا کہ پاکستان میں اسلامی شریعت نافذ کی جائے، ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی، بلوچستان میں بیرونی مداخلت بند کرنے، بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے، ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کرنے، فرقہ وارانہ فسادات کو روک تھام اور پیٹرول و گیس کی بڑھائی گئی قیمتیں واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 151736
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش