0
Tuesday 10 Apr 2012 23:23

عظمت شہداء کانفرنس، پاراچنار لبیک یا حسین ع کے نعروں سے گونج اٹھا

عظمت شہداء کانفرنس، پاراچنار لبیک یا حسین ع کے نعروں سے گونج اٹھا
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان پشاور ڈویژن کے زیر اہتمام پاراچنار شہر کے کرمی بازار اور جیل روڈ کے سنگم پر واقع شہدا چوک میں عظیم الشان عظمت شہداء کانفرنس منعقد ہوی۔ کانفرنس میں عوام کی کثیر تعداد کے علاوہ علمائے کرام، شہداء کے خانوادوں نے بھی خصوصی شرکت کی، عظمت شہداء کانفرنس کے موقع پر پارا چنار شہر لبیک یا حسین ع کے شعار سے گونج اٹھا۔
 
علماء کرام، آئی ایس او پاکستان پشاور ڈویژن و پاراچنار یونٹس کے مسئولین اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہداء زندہ اور قرآن کی رو سے رزق پا رہے ہیں، آج اگر ہم پورے پاکستان میں عزت اور سر اٹھا کر چلنے کے قابل ہیں، تو یہ صرف گذشتہ پانچ سالوں کے دوران راہ حق میں قربان ہونے والے  1600 سے ذیادہ شہداء اور 5000 سے ذیادہ مجروحین کی قربانیوں کا نتیجہ ہے۔ اور اب محب وطن شیعیان حیدر کرار ع کے قتل عام کا یہ سلسلہ ٹل پاراچنار روڈ کے مقتل سے گلگت و بلتستان شاہراہ قراقرم تک ریاستی سرپرستی میں پھیلا دیا گیا ہے۔ 

اس موقع پر شہداء کے لواحقین اور کمسن بچوں نے شہداء کی روداد بیان کرکے کانفرنس کے شرکاء سے لبیک یا حسین ع اور شہادت شہادت سعادت کی نعرہ بازی کرا کر ماحول کو جذباتی کردیا۔ مقررین نے کہا کہ نسل یزید طالبان اور ان کے سرپرست سن لیں کہ جب تک پاراچنار کا ایک فرد بھی ذندہ ہے، محبان اہل بیت ع کی اس جنت نظیر وادی کو کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔ کانفرنس میں مختلف قراردایں بھی منظور کی گئیں۔ جس میں طالبان کے ہاتھوں ایک سال سے اغواء پاراچنار کے رہائشی قیصر حسین کی فوری رہائی اور حکومت کی طرف سے طالبان کی سرپرستی بند کرکے پاراچنار کے لئے فاٹا میڈیکل کالج اور پی آئی اے پروازوں کی بحالی کے مطالبات قابل ذکر ہیں۔
خبر کا کوڈ : 152105
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش