0
Tuesday 10 Apr 2012 19:58

نیٹو سپلائی، قومی سلامتی کمیٹی نے سفارشات میں ترامیم کا مسود تیار کر لیا

نیٹو سپلائی، قومی سلامتی کمیٹی نے سفارشات میں ترامیم کا مسود تیار کر لیا
اسلام ٹائمز۔ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی نے آزاد خارجہ پالیسی کی تشکیل کیلئے سفارشات کا ترمیمی مسودہ تیار کر لیا ہے۔ ن لیگ کے رکن مہتاب عباسی کا کہنا ہے کہ ان کی جماعت چاہتی ہے کہ حکومت ڈرون حملے بند کرانے کی یقین دہانی کرائے۔ اسلام آباد میں پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس رضا ربانی کی زیرصدارت ہوا۔ اجلاس کے بعد رضا ربانی نے میڈیا کو بتایا کہ کمیٹی کے اجلاس میں سیاسی جماعتوں کے خدشات پر بات ہوئی۔ سفارشات کے مسودے میں ترامیم اپوزیشن جماعتوں کے مطالبے پر کی گئیں۔ سفارشات کے لیے کچھ نئی تجاویز تیار کی گئی ہیں جنھیں کمیٹی ارکان اپنی اپنی جماعت کے پاس لے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان سمیت کمیٹی ارکان کی خواہش ہے کہ جے یو آئی کمیٹی کا بائیکاٹ ختم کرے۔ انھوں نے بتایا کہ کمیٹی کا آئندہ اجلاس جمعرات کو ہو گا۔ کمیٹی کے رکن مسلم لیگ ن کے سردار مہتاب عباسی نے کہا کہ ان کی جماعت چاہتی ہے کہ حکومت یقین دھانی کرائے کہ ڈرون حملے بند کرائے جائیں گے۔
 
ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی نے سفارشات پر تحفظات کے حوالے سے متعلقہ شقوں میں ترمیم کر دی ہے۔ نیٹو سپلائی کے ذریعے اسلحہ افغانستان لے جانے پر پابندی کی سفارش کی گئی ہے۔ پاکستانی ہوائی اڈے کسی دوسرے ملک کو استعمال کے لیے نہ دینے اور پاکستان کے اندر غیرملکی سکیورٹی ایجنسیوں کو کام نہ کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ پاکستان کی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت بھی نہیں ہو گی۔ اس کے علاوہ نیٹو سپلائی لائن پر ٹیکس ادا کرنا پڑے گا۔
خبر کا کوڈ : 152179
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش