0
Tuesday 17 Apr 2012 01:22

نیٹو سپلائی قرارداد کے بعد پنٹاگون اور وائٹ ہاوس اضطراب میں ہیں، مولانا فضل الرحمان

نیٹو سپلائی قرارداد کے بعد پنٹاگون اور وائٹ ہاوس اضطراب میں ہیں، مولانا فضل الرحمان
اسلام ٹائمز۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ نیٹو سپلائی کے حوالے سے متفقہ قرارداد کے بعد پنٹاگون اور وائٹ ہائوس اضطراب میں ہیں کہ انہیں پاکستان سے ازسر نو مذاکرات کرنا پڑیں گے۔ لاہور میں جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ نیٹو سپلائی کی قرارداد کے حوالے سے ہم پر اعتراض کرنے والوں نے قرارداد پڑھی ہی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کی متفقہ قرارداد کے ذریعے پارلیمان ایوان کے اندر اور باہر کی سیاسی قوتوں کے درمیان اختلافات کرنے والی سازشوں کو ناکام بنا دیا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ سرائیکی اور ہزارہ صوبوں کے حق میں ہیں لیکن کیسے بنیں گے، اس سے عوام کو آگاہ کرنا چاہیے۔  

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ گلگت، بلوچستان سمیت پورا پاکستان خون میں ڈوبا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا کے علاوہ خیبر پختوانخواہ میں بھی عملاً مارشل لا نظر آتا ہے، سول حکمرانی نظر نہیں آتی۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایم اے کی بحالی چاہتے ہیں، ناکامی کی صورت میں دوسرے آپشن استعمال کریں گے۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ مغربی تہذیب کے دلدادہ نوجوانواں کی تبدیلی کی خواہش کا احترام کرنے والے اسلامی قوانین کے نفاذ کے لیے بندوق اٹھانے والے نوجوانوں پر بھی توجہ دیں۔
خبر کا کوڈ : 153924
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش