0
Tuesday 17 Apr 2012 09:26

پائیدار امن کے لیے صوبائی اور وفاقی حکومت کی کارکردگی مایوس کن ہے، وزیر بیگ

پائیدار امن کے لیے صوبائی اور وفاقی حکومت کی کارکردگی مایوس کن ہے، وزیر بیگ

اسلام ٹائمز۔ قانوں ساز اسمبلی گلگت بلتستان کے اسپیکر وزیر بیگ نے کہا ہے کہ سانحہ چلاس میں شہید اور زخمی ہونے والے تمام افراد کو معاوضہ دیا جائے اور واقعہ میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔گلگت میں فوج کے ذریعے وقتی طور پر امن قائم کیا گیا ہے۔ پاک فوج ہمیشہ گلگت میں تعینات نہیں رہے گی۔ یہاں کے عوام کو مل جل کر مستقل بنیادوں پر اتفاق و اتحاد سے پائیدار امن کے قیام کے کام کرنا ہوگا۔گلگت اور چلاس کے پرتشدد واقعات کی اعلی سطی تحقیقات کروا کر ملزمان کو قوم کے سامنے بے نقاب کر کے عبرت ناک سزا دی جائے، فورسسز کی موجودگی میں ایسے واقعات حکومتی کمزوری کا واضح ثبوت ہیں۔ پائیدار قیام امن کے لیے صوبائی اور وفاقی حکومت کی کارکردگی مایوس کن ہے۔ گلگت شہر کے عوام اور شاہراہ قراقرم پر سفر کرنے والے مسافر عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ حکومت پہلے ملزمان کو فرار کا موقع دیتی ہے بعد ازاں ان کی گرفتاری کے لیے کاروائیاں کی جاتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا کے بلند ترین محاذ جنگ پر ہمارے فوجی ملک کی حفاظت کر رہے ہیں جبکہ کے دوسری طرف کے عزیز رشتہ دار دہشت گردی کا نشانہ بن رہے ہیں، ایسے حالات پیدا کرکے اس خطے کے امن کو تباہ کیا جا رہا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر بیگ کا کہنا تھا کہ گلگت کے حالات معمول پر آنے لگے ہیں جو کے خوش آئند بات ہے اللہ کرے کے گلگت بلتستان میں بسنے والے تمام مکاتب فکر باہمی اتحاد و اتفاق کی فضاء کو قائم رکھیں اور گلگت بلتستان کی ترقی کے لیے مل جل کر کام کریں۔

خبر کا کوڈ : 154001
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش