0
Monday 16 Apr 2012 19:48

سانحہ چلاس، دیامیر جرگے کا مطلوب افراد کو پیش کرنے کا اعلان

سانحہ چلاس، دیامیر جرگے کا مطلوب افراد کو پیش کرنے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ دیامیر میں ایک جرگے نے سانحہ چلاس میں مطلوب افراد کو رضاکارانہ طور پر پیش کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ گلگت بلتستان میں مجموعی طور پر حالات قابو میں آنا شروع ہو گئے ہیں۔ دیامیر میں مقامی عمائدین کا ایک اہم جرگہ ہوا جس میں گلگت بلتستان کے حکومتی نمائندے، علماء، سیاسی قیادت اور مقامی نمائندے شریک ہوئے۔ جرگے کے تحت سانحہ چلاس کے مطلوب افراد کی رضاکارانہ طور پر گرفتاری پیش کرنے کا اعلان کیا گیا۔ گلگت بلتستان کی حکومت نے جرگے کو امن کی مکمل یقین دہانی کرائی ہے۔ دوسری جانب گلگت بلتستان میں حالات معمول پر آنا شروع ہو گئے ہیں۔ انتظامیہ نے آج صبح سات بجے سے دوپہر تین بجے تک کر فیو میں نرمی کا اعلان کیا ہے جس کے بعد بارہ روز سے بند تعلیمی ادارے اور سرکاری دفاتر کھل گئے ہیں۔ واضح رہے کہ سانحہ چلاس میں مسافروں کو بس سے اتار کر قتل کیا گیا تھا، جن کی صحیح  تعداد ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی، کیونکہ کچھ لوگوں نے جان بچانے کے لئے دریا میں چھلانگ لگا دی تھی۔
خبر کا کوڈ : 153864
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش