0
Thursday 19 Apr 2012 00:43

ملتان، ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے شہدائے ملت جعفریہ کے لیے پانچ روزہ مجالس تکریم کا آغاز

ملتان، ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے شہدائے ملت جعفریہ کے لیے پانچ روزہ مجالس تکریم کا آغاز
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ملتان کے زیر اہتمام شہدائے ملت جعفریہ(گلگت، چلاس، کوئٹہ، کراچی، کوہستان) کی بلندی درجات کے سلسلے میں پانچ روزہ مجالس تکریم کا اہتمام کیا گیا ہے، ایم ڈبلیو ایم ملتان کے ضلعی دفتر سے جاری بیان کے مطابق 18 اپریل سے 22 اپریل تک ملتان کی مختلف امام بارگاہوں اور مساجد میں جید علمائے کرام مجالس سے خطاب کریں گے۔ 

جاری بیان کے مطابق 18 اپریل کو جامع مسجد حیدریہ گلگشت اور مسجد ابوذر غفاری میں، 19 کو جامع مسجد خان بیلہ، 20 اپریل کو جامع مسجد تھلہ عظیم شاہ سورج میانی، 21 اپریل کو جامع مسجد جعفریہ چوک کمہارانوالہ اور 22 اپریل کو جامع مسجد ممتاز آباد میں مجالس برپا ہوں گی۔
خبر کا کوڈ : 154557
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش