0
Monday 23 Nov 2009 12:10

سندھ میں فرقہ وارانہ فسادات کی سازش ہو رہی ہے،علامہ عباس کمیلی

سندھ میں فرقہ وارانہ فسادات کی سازش ہو رہی ہے،علامہ عباس کمیلی
کراچی:جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ علامہ عباس کمیلی نے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ ملک بحرانی کیفیت سے گزر رہا ہے اور ایک بار پھر سازشی عناصر،امریکی ایجنٹ پاکستان کے استحکام کو نقصان پہنچانے کیلئے سرگرم ہو گئے ہیں۔ دہشت گردوں کے خلاف پاک افواج کے آپریشن سے دہشت گرد بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اور بے گناہ شہریوں کو اپنی بربریت کا نشانہ بنا رہے ہیں۔بوڑھے،بچے اور خواتین کا قتل کون سی تعلیمات کے تحت جائز ہیں۔پشاور اور ملک کے دیگر علاقوں میں خودکش حملے کرنے والے مسلمان نہیں،سامراجی طاقتیں پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتی ہیں اور وہ اپنے ایجنٹوں کے ذریعے خودکش حملے اور فرقہ وارانہ فسادات کی مسلسل کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا صوبہ سندھ میں بدامنی اور فرقہ وارانہ فسادات کرانے کی سازش کی جا رہی ہے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ گذشتہ دنوں اورنگی ٹاؤن میں شہید ہونے والے شیعہ عالم مولانا غلام محمد واعظمی کے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔
خبر کا کوڈ : 15593
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش