0
Wednesday 2 May 2012 22:21

بھارتی ریاست آسام میں کشتی حادثہ کے باعث مرنیوالوں کی تعداد 160 تک پہنچ گئی

بھارتی ریاست آسام میں کشتی حادثہ کے باعث مرنیوالوں کی تعداد 160 تک پہنچ گئی
اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست آسام میں زبردست طوفان کے دوران گزشتہ روز برہمپتر دریا میں دو کشتیوں کے الٹنے کے حادثہ میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 160 ہوگئی ہے، حادثے میں عورتوں اور بچوں سمیت 103 لوگ اس وقت ڈوب گئے تھے جب دھوبری ضلع میں 350 لوگوں کو لے جانے والی ایک کشتی پلٹ گئی تھی، وزیر اعلیٰ ترون گگوئی کے مطابق ابھی تک ساٹھ سے زیادہ لاشیں نکالی جاچکی ہیں، حالیہ عرصے میں ریاست میں یہ سب سے بدترین حادثوں میں سے ایک ہے، کل شام کو یہ حادثہ پیش آیا جس میں 25 لوگ جان بچانے میں کامیاب ہوئے جبکہ 200 سے زیادہ لاپتہ بتائے گئے۔
 
حکام کو اندیشہ ہے کہ ابھی مرنے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے، پولس، فوج، بی ایس ایف اور قدرتی آفات ریلیف فورس کے جوان اس حادثے میں زندہ بچ جانے والوں کو تلاش کرنے میں مصروف ہیں، اندھیرا، خراب موسم اور دریا میں تیز لہروں کی وجہ سے امدادی کاموں میں رکاوٹ درپیش ہے، یہ حادثہ بھی طوفان کی وجہ سے رونما ہوا، علاقے میں ضلعی انتظامیہ نے ریڈ الرٹ جاری کردیا ہے، جبکہ وزیر اعلیٰ ترون گگوئی نے حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ کے پریس ایڈوائزر عبدالخالق کا کہنا ہے کہ اس حادثے میں کتنے لوگ متاثر ہوئے ہیں ہمیں اس کا اندازہ نہیں ہے، جبکہ دوسرے حادثے میں جلیسور کے مقام پر ایک کشتی پلٹنے کے نتیجے میں بارہ افراد لاپتہ بتائے گئے ہیں اور اندازہ ہے کہ یہ پانی میں ڈوب گئے ہونگے۔
خبر کا کوڈ : 158228
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش