0
Wednesday 2 May 2012 17:43

اسامہ کی ہلاکت میں حکومت اور فوج کا ہاتھ تھا، احمد مختار

اسامہ کی ہلاکت میں حکومت اور فوج کا ہاتھ تھا، احمد مختار
اسلام ٹائمز۔ وزیردفاع چوہدری احمد مختار نے کہا ہے کہ القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت میں پاکستانی حکومت اور فوج کا ہاتھ ہے، اسامہ کو موبائل فون کی چپ کی مدد سے تلاش کیا گیا تھا۔ ايک برطانوی خبر رساں ايجنسی سے گفتگو ميں وزير دفاع کا کہنا ہے کہ  وزیردفاع چودھری احمدمختار نے انکشاف کیا کہ جس موبائل سم سے اسامہ بن لادن تک رسائی ہوئی وہ انٹیلی جنس والوں کو ایک جگہ گری پڑی ہوئی ملی تھی۔ احمد مختار کا کہنا تھا کہ جس سم کی مدد سے اسامہ کا پتہ چلايا گيا اس سم سے کبھی کبھی کال ملائی جاتی تھی اور ايک يا دو بول کے بعد اس سم کو بند کر ديا جاتا تھا، جس کے بعد سم سے متعلق مزيد معلومات کی گئيں۔
 
ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کے ساتھ پاکستان کا معاہدہ تھا کہ عربی اور انگریزی میں جو چپ یا کچھ مواد پاکستان کو ملے گا تو وہ امریکہ کو دیں گے اور اگر امریکہ کو اردو میں ملے گا تو وہ پاکستان کو دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسامہ بن لادن کتنا بڑا لیڈر تھا یہ تو وقت بتائے گا۔ ان کے کارنامے تھے وہ مسلمان ممالک کے لیے کتنے مثبت تھے۔ انہوں نے بتایا کہ اسامہ بن لادن کی رہائش گاہ سے ملنے والا مواد فوج کے پاس ہے جس کی چھان بین کی جا رہی ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت کے مخالفوں کی خواہش ہو گی کہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت کی تحقیقات کرنے والے کمیشن کی رپورٹ میں حکومت کو پھنسایا جائے۔ 

جب ان سے پوچھا کہ دنیا کا سب سے بڑے مطلوب دہشتگرد کو مروانے میں مدد دینے والے ڈاکٹر شکیل آفریدی کو ایوارڈ دینے کے بجائے انہیں سزا دی جا رہی ہے یہ کیوں۔ تو انہوں نے کہا کہ ان کا ٹرائل ہو رہا ہے اور ڈاکٹر آفریدی کو امریکہ کی بجائے پاکستان کو معلومات دینی چاہیئے تھیں۔ القاعدہ کے پاکستان میں نیٹ ورک کے بارے میں سوال پر چوہدری احمد مختار نے کہا کہ پاکستانی فوج نے ان کا نیٹ ورک کمزور کیا ہے اور وہ اس قابل نہیں کہ پاکستان کو تباہ کر سکے۔
خبر کا کوڈ : 158441
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش