0
Friday 27 Apr 2012 14:13

اسامہ بن لادن کے اہلخانہ کے 14 افراد کو سعودی عرب ڈی پورٹ کر دیا گیا

اسامہ بن لادن کے اہلخانہ کے 14 افراد کو سعودی عرب ڈی پورٹ کر دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ وزارت داخلہ کی جانب سے این او سی جاری ہونے کے بعد اسامہ بن لادن کے اہلخانہ کے چودہ افراد کو سعودی ائیر لائنز کے طیارے کے ذریعے ڈی پورٹ کر دیا گیا۔ اسامہ بن لادن کی ایک یمنی اور دو سعودی بیواؤں اور گیارہ بچوں کو خصوصی سکیورٹی میں اسلام آباد کے سیکٹر جی سکس فور سے بے نظیر انٹر نیشنل ائیر پورٹ پہنچایا گیا۔ اسامہ کے اہل خانہ گیمن گیٹ کے ذریعے سعودی ائیر لائنز کے خصوصی طیارے تک پہنچے، جو انہیں لینے کے لئے اسلام آباد پہنچا تھا۔ اسامہ کے اہل خانہ پہلے سعودی عرب جائیں گئے جہاں سے ان کی ایک یمنی بیوہ اور دو بیٹیوں کو یمن بھجوا دیا جائے گا۔ سترہ اپریل کی شب اسامہ بن لادن کی ایک یمنی اور دو سعودی بیواؤں اور دو بیٹیوں کی پنتالیس دن کی سزا ختم ہو گئی تھی۔
 
دیگر ذرائع کے مطابق اسامہ بن لادن کے اہل خانہ کو سعودی عرب ڈی پورٹ کر دیا گیا ہے۔ اسامہ بن لادن کے خاندان کو لینے کیلئے سعودی عرب سے خصوصی طیارہ اسلام آباد پہنچا۔ ذرائع کے مطابق سعودی سفارتخانے کے اہلکار نے اسامہ کے اہل خانہ کیلئے سفری دستاویز فراہم کیں۔ القاعدہ رہنما اسامہ بن لادن کے اہل خانہ کو سزا پوری ہونے کے بعد ڈی پورٹ کرنے کیلئے وزارت داخلہ کو فیصلے کی کاپی بھجوا دی گئی ہے۔ پاکستان کی سرزمین پر مئی دو ہزار گیارہ میں امریکی فوج کا آپریشن، امریکا کو برسوں سے مطلوب القاعدہ رہنما کی ہلاکت، اسامہ کی تین بیواوٴں اور دو بیٹیوں کو پاکستانی اداروں نے تحویل میں لے لیا۔

تب سے اسامہ کے اہل خانہ کا معاملہ عدالت اور تین ممالک کے درمیان تعلقات اور سفارتکاری کے درمیان اٹکا رہا۔ بالاآخر پہلا فیصلہ آیا، عدالت کی جانب سے۔۔۔ جس کے بعد پاکستانی ادارے اور سفارتی حلقے بھی سرگرم ہو گئے، جس میں اسامہ کی بیواوٴں اور بیٹیوں کو غیر قانونی قیام اور شناخت چھپانے کے جرم میں ملی پینتالیس دن قید اور دس ہزار روپے فی کس جرمانے کی سزا۔۔۔۔۔ جس کے بعد القاعدہ رہنما کی بیواوٴں اور بچوں کو ڈی پورٹ کرنے کے لئے وزارت داخلہ کو فیصلے کی نقل بھجوا دی گئی۔

اسامہ خاندان کے وکیل کا کہنا ہے کہ اسامہ کی دو بیواوٴں اور سات بچوں کی سعودی عرب حوالگی کے لئے سعودی حکومت سے بات چیت جاری ہے۔ اسامہ بن لادن کی یمنی بیوہ امل کے بھائی ذکریا نے بتایا کہ ان کی بہن سمیت پانچ افراد پر عائد ہونے والا جرمانہ موقع پر ہی ادا کر دیا گیا۔ اسامہ بن لادن کی تین بیوائیں، ان کے سات بچے اور اسامہ کی بیٹی کے چار بچے پاکستان میں ان کے ساتھ رہائش پذیر تھے۔ اسامہ بن لادن کے اہل خانہ کے خلاف پاکستان میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے اور رہائش رکھنے کے الزام میں مقدمہ بھی چلایا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 156800
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش