0
Friday 4 May 2012 17:07

بلدیاتی حکومتوں کے حوالے سے مثبت قانونی مسودہ تیار کرلیا، فیصل سبزواری

بلدیاتی حکومتوں کے حوالے سے مثبت قانونی مسودہ تیار کرلیا، فیصل سبزواری

اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر برائے امور نوجوانان فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ حکومت نے اپنے اتحادیوں کے ہمراہ عوامی فلاح کے لیے بلدیاتی حکومتوں کے حوالے سے ایک مثبت قانونی مسودہ تیار کرلیا ہے، جس میں متحدہ کی جانب سے بہترین تجاویز دی گئی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سائٹ ایریا میں بے نظیر بھٹو شہید یوتھ ڈولپمنٹ پروگرام کے تحت محکمہ امور نوجوانان کی نگرانی میں شیشے کے گلاس بنانے کی تربیت کا افتتاح کرنے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ 

انہوں نے کہا کہ آئندہ بلدیاتی اداروں کا نظام مکمل طور پر عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو شہید یوتھ ڈولپمنٹ پروگرام کے تحت ہر سال پچاس ہزار نوجوانوں کو مختلف محکموں میں تربیت دی جارہی ہے، جن میں سے اکثر نوجوان محکمہ امور نوجوانان کی زیر نگرانی تربیت حاصل کرنے کے خواہشمند ہیں۔ تقریب سے صنعت کاروں عالمگیر چوہدری، سلیم صدیقی، مسلم رضا، عبدالسلیم آرائیں، حاجی محمد مدنی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ بعد میں صوبائی وزیر نے تربیتی پروگرام کا افتتاح کیا۔

خبر کا کوڈ : 158786
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش