0
Tuesday 8 May 2012 22:50

خیبر پختونخوا کی جیلوں میں موبائل فونز کیخلاف مہم، 142 سیٹس بحق سرکار ضبط

خیبر پختونخوا کی جیلوں میں موبائل فونز کیخلاف مہم، 142 سیٹس بحق سرکار ضبط
اسلام ٹائمز۔ صوبہ خیبر پختونخوا کی جیلوں میں قیدیوں کے پاس موبائل کی موجودگی کیخلاف مہم جاری ہے اور اس دوران صوبہ بھر کی جیلوں میں مقیم قیدیوں کے قبضے سے 142 موبائل سیٹس کو بحق سرکار ضبط کرلیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری ہونیوالے مراسلہ کے مطابق صوبے کی تمام جیلوں میں قیدیوں کے پاس موبائل ٹیلیفوں کی موجودگی  کیخلاف گذشتہ تین دنوں سے مہم جاری ہے، اس ضمن میں قیدیوں کو سختی سے متنبہ کیا گیا ہے کہ جیل کے اندر موبائل ٹیلیفون سیٹ رکھنا خلاف قانون ہے، اسلئے متعلقہ قیدیوں کیخلاف نہ صرف کارروائی عمل میں لائی جائیگی بلکہ ان کی معافیاں بھی کاٹ لی جائیں گی اور خلاف ورزی کرنے کی صورت میں قیدیوں کو مزید قید بھگتنا پڑیگی۔

علاوہ ازیں حوالاتیوں کے پاس بھی موبائل سیٹ رکھنا یا دوران پیشی جیل سے عدالتوں تک مسافت طے کرنے کے دوران بھی موبائل سیٹ رکھنا یا استعمال کرنا بھی قابل جرم ہے، اس خصوصی مہم کے دوران اب تک قیدیوں سے برآمد کئے گئے موبائل ٹیلی فون سیٹس میں سنٹرل جیل پشاور سے 46، سنٹرل جیل ہری پور سے26، کوہاٹ سے15، مانسہرہ سے 11، لکی مروت 11، مردان 8، کرک 8، بنوں 6، تیمرگرہ 4، ڈگر 4، بٹگرام 2 اور ڈی آئی خان میں ایک موبائل سیٹس بحق سرکار ضبط کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 160157
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش