0
Monday 30 Nov 2009 10:54

پاک بھارت مذاکرات کے بغیر مسئلہ کشمیر کا حل ممکن نہیں،عمر عبداللہ

پاک بھارت مذاکرات کے بغیر مسئلہ کشمیر کا حل ممکن نہیں،عمر عبداللہ
سری نگر:مقبوضہ کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ پاکستان سے مذاکرات کے بغیر مسئلہ کشمیر کا حل ممکن نہیں۔پاک بھارت بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لئے موجودہ حالات بہترین ہیں۔بھارتی ٹی وی کو انٹرویو میں عمر عبداللہ نے کہا کہ پاک بھارت مذاکرات دونوں ممالک کے حق میں ہیں اور دونوں ممالک کو مذاکرات جاری رکھنے کی کوشش کرتے رہنا چاہیئے۔ان کا کہنا تھا کہ مصر اور شرم الشیخ میں ہونے والے پاک بھارت مذاکرات خوش آئند تھے اور دونوں ممالک کے لئے موجودہ حالات بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لئے بہترین ہیں۔مقبوضہ کشمیر کے وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے واضح کیا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے پاکستان کو مذاکرات کے عمل میں شامل کرنا ضروری ہے۔ 
مسئلہ کشمیر:عمر عبداللہ کی سہ فریقی مذاکرات کی حمایت
سرینگر:مقبوضہ کشمیر کے وزیر اعلی عمر عبداللہ نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان،بھارت اور حریت قیادت کے درمیان سہ فریقی مذاکرت کی حمایت کر دی اور پیشکش کی ہے کہ اگر حزب المجاہدین بات چیت پر آمادہ ہو تو وہ سہولتیں دینے کے لئے تیار ہیں۔بھارتی ٹی وی چینل سے انٹرویو میں عمر عبداللہ نے کہا کہ موجودہ حالات ایسے نہیں ہیں کہ اسلام آباد،نئی دلی اور حریت رہنما ایک میز پر بیٹھ سکیں تاہم ایسا سسٹم مرتب کیا جاسکتا ہے جس کے تحت تینوں فریق بات چیت شروع کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی طرح پاکستان کو بھی بات چیت میں شامل کیا جائے اور اس میں کوئی نقصان نہیں ہے وہ اس کی حمایت کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 16032
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش