0
Thursday 10 May 2012 21:02

فیصل آباد، ججز کی ہڑتال کا چھٹا روز، عملے نے بھی کام چھوڑنے کی دھمکی

فیصل آباد، ججز کی ہڑتال کا چھٹا روز، عملے نے بھی کام چھوڑنے کی دھمکی

 اسلام ٹائمز۔ فیصل آباد میں وکیل کی جانب سے جج کو جوتا مارنے کا معاملہ سنگین صورتحال اختیار کر گیا ہے، اور ججز کی ہڑتال چھٹے روز میں داخل ہو گئی ہے، دوسری جانب عدالتی عملے نے بھی کل سے کام نہ کرنے کی دھمکی دے دی۔ ذرائع کے مطابق ججز اور وکلاء کے نمائندوں کے درمیان مذاکرات آج بھی بے نتیجہ رہے، وکلاء کا موقف تھا کہ انکوائری کروائی جائے اور اگر وکیل چوہدری مسعود کے خلاف جج کو جوتا مارنا ثابت ہو جائے تو مقدمہ درج کیا جائے۔ وکلاء کے مطابق پنجاب بار کونسل نے وکیل کا لائسنس بھی معطل کر دیا ہے اور اب معاملہ ڈسپلنری کمیٹی کے سپرد ہے۔ جس کی انکوائری رپورٹ کا انتظار کیا جائے، دوسری جانب ججز نے وکلاء کے ان اقدامات کو ماننے سے انکار کیا ہے اور آج چھٹے دن بھی عدالتوں میں کام نہیں کیا، فیصل آباد کی تمام سیشن، سول اور خصوصی عدالتوں میں کام بند ہونے سے ہزاروں سائلین کو مشکلات کا سامنا ہے۔

خبر کا کوڈ : 160613
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش