0
Saturday 12 May 2012 18:53

ن لیگ کی تحریک عدلیہ کیلئے باعث ندامت، پنجاب حکومت بغاوت پر اتر آئی، وزیراعظم

ن لیگ کی تحریک عدلیہ کیلئے باعث ندامت، پنجاب حکومت بغاوت پر اتر آئی، وزیراعظم
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ عدلیہ بحالی کی تحریک چلانے والے اپنے حق میں فیصلہ لینا چاہتے ہیں اور ملک میں توہین عدالت کا کوئی قانون نہیں، یہ صرف مجھے آزمایا جا رہا ہے۔ لندن میں پیپلز پارٹی برطانیہ کی استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ توہین عدالت کے مقدمات ترتیب میں لگائے جائیں اور عدلیہ بحالی کی تحریک چلانے والے اپنے حق میں فیصلہ لینا چاہتے ہیں جبکہ ملک میں توہین عدالت کا کوئی قانون نہیں، یہ صرف مجھے آزمایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا پنجاب حکومت بغاوت پر اتر آئی ہے صدر اور وزیراعظم کو صرف آئینی طریقے سے تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا چور دروازے سے حکومت میں آنے کا وقت گزر گیا ہے ہر قیمت پر آئین کی حفاظت کروں گا اور اس کیلئے آخری حد تک جاؤں گا۔

دیگر ذرائع کے مطابق لندن میں پیپلز پارٹی کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نواز لیگ کی تحریک عدلیہ کے لیے باعث ندامت ہے۔ انہوں نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ مجھے گھر بھیجنے والے سن لیں قانونی تقاضے پورے کروں۔ انہوں نے عدلیہ سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ توہین عدالت کے مقدمات ترتیب سے لگائیں جائیں۔ انہوں نے اپوزیشن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم اور صدر کو صرف آئین طریقے سے ہی تبدیل کیا جاسکتا ہے، ہر قیمت پر آئین کی حفاظت کروں گا، آئین کی بالادستی کے لیے آخری حد تک جاوں گا۔
خبر کا کوڈ : 161219
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش