0
Friday 11 May 2012 19:53

نیٹو سپلائی کھولنے کے لیے مذاکرات مثبت سمت میں جاری ہیں، وزيراعظم

نیٹو سپلائی کھولنے کے لیے مذاکرات مثبت سمت میں جاری ہیں، وزيراعظم
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ سی آئی اے اور آئی ایس آئی نے مل کر القاعدہ کے اہم لیڈر گرفتار کئے، تعلقات صرف امريکہ تک محدود نہيں کرنا چاہتے۔ لندن ميں برطانوی ٹی وی کو انٹرويو ديتے ہوئے وزيراعظم يوسف رضا گيلانی کا کہنا ہے کہ پاکستانی قانون کے مطابق وزارت داخلہ کی اجازت کے بغير کوئی غيرملکی نقل و حرکت نہيں کر سکتا، بعد ازاں وزیراعظم گیلانی نے لندن میں برطانوی وزیر دفاع فلپ ہیمنڈ سے ملاقات کی۔ لندن میں ہونے والی اس ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے ملکی ترقی و سالمیت، دفاعی شعبوں میں تعاون، قیام امن کے لیے مشترکہ کوششوں اور افغانستان کی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔ 

ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان موجود فوجی تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق بھی کیا گیا، ملاقات کے دوران وزیراعظم نے پرامن اور مستحکم افغانستان کے قیام کی خواہش کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم افغانستان میں سیاسی مفاہمت کی خواہشمند ہیں۔ وزیراعظم گیلانی کا کہنا ہے کہ نیٹو سپلائی کھولنے کے لیے مذاکرات مثبت سمت میں جاری ہیں، نیٹو سپلائی کا حل جلد تلاش کر لیا جائے گا۔ فوجی کارروائی کسی مسئلے کا حل نہیں، پاکستان مذاکرات میں کوئی پیشگی شرط قبول نہیں کرے گا۔ برطانوی وزیر دفاع کا موقف تھا کہ طالبان کو ہتھیار پھینک کر مذاکرات کی میز پر آنا ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے دہشت گردی سے متعلق تعاون جاری رہے گا۔  
خبر کا کوڈ : 160888
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش