0
Saturday 12 May 2012 20:41

دو چار دن میں لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل نہ ہوا تو احتجاج میں شریک ہو جائوں گا، نواز شریف

دو چار دن میں لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل نہ ہوا تو احتجاج میں شریک ہو جائوں گا، نواز شریف
اسلام ٹائمز۔ نواز شریف نے کہا کہ ایک جرنیل نے میری زندگی کے دس سال خراب کئے ہیں، کسی جنرل کو کیوں حق پنہچتا ہے کہ وہ جمہوری حکومت کو ختم کرے۔ نواز شریف نے کہا 2 یا چار دن میں توانائی بحران حل نہ ہوا تو احتجاج میں شریک ہو جائوں گا۔ خوشاب میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا ہمیں دونوں ادوار میں صرف ساڑھے چار سال حکومت ملی ہے لیکن ہم خوشاب کے نوجوانوں کے چہروں پر خوشیاں دیکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا مسلم لیگ ن نے پاکستان کی تقدیر بدلی ہے کیونکہ ہمارے دور میں بھارت پاکستان سے پیچھے تھا آج پاکستان دنیا بھر میں رسوا ہو رہا ہے۔ نواز شریف کا کہنا تھا دوسرے دور میں بھارت کے مقابلے میں 6 ایٹمی دھماکے کئے ہیں۔ انہوں نے کہا 2 یا چار دن میں لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل نہ ہوا تو احتجاج میں شریک ہو جائوں گا کیونکہ حکومت نے میرے سارے خوابوں پر پانی پھیر دیا ہے۔ انہوں نے کہا شہباز شریف خوشاب کے لوگوں کے لئے 50 کروڑ کا پیکج لانا چاہتے تھے لیکن میرے خیال میں خوشاب کے لوگوں کو 100 کروڑ کا پیکج دینا چاہیے۔

مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم گیلانی عدالتی فیصلے کو تسلیم نہیں کر رہے، وہ اپیل سے پہلے استعفٰی دیں۔ بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم نہیں ہوئی تو وہ بھی عوام کے ساتھ میدان میں ہوں گے۔ خوشاب میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ حکومت کی جانب سے عدالتی فیصلوں کا مذاق اڑایا جا رہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم فیصلے کے خلاف اپیل کرنے سے پہلے گھر جائیں۔ نواز شریف کا کہنا تھا اپیل کے بعد اگر عدالت نے وزیر اعظم کو بے قصور قرار دیا تو گیلانی واپس بھی آسکتے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے سربراہ نے کہا کہ موجودہ حکومت نے بجلی بحران کے خاتمے کے لیے کچھ نہیں کیا، ان کے دور میں بھارت کو بجلی برآمد کرنے کی باتیں ہو رہی تھیں۔

نوازشریف کا کہنا تھا کہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ نہ ہوا تو وہ بھی عوام کے ساتھ احتجاجی مظاہروں میں شریک ہوں گے۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کے خلاف سازشیں کی جا رہی ہیں۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ ملکی سلامتی کے خلاف کئے جانے اقدامات کی راہ میں رکاوٹ بنے رہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 161238
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش