0
Monday 14 May 2012 23:49

اسلام آباد میں امریکی سفارتخانہ میں توسیع کے نام پر چھائونی قائم کی جا رہی ہے، وسیم اختر

اسلام آباد میں امریکی سفارتخانہ میں توسیع کے نام پر چھائونی قائم کی جا رہی ہے، وسیم اختر
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے حنا ربانی کھر کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حکمرانوں نے نیٹو سپلائی کو بحال کیا تو عوام سڑکوں پر نکل آئیں گے، حکمران ہوش کے ناخن لیں، ہم چند ڈالروں کے عوض ضمیر کا سودا کرنے والے حکمرانوں کی مذمت کرتے ہیں، امریکہ کبھی بھی ہمارا دوست نہیں رہا، اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے میں توسیع کے نام پر چھائونی قائم کی جا رہی ہے۔ سید وسیم اختر نے مزید کہا کہ اقتدار میں رہنے والے حکمران موجودہ ملکی صورتحال کے برابر کے ذمہ دار ہیں، اگر کالاباغ ڈیم بنا لیا جائے تو نہ صرف لوڈشیڈنگ ہمیشہ کے لئے ختم ہو جائے گی بلکہ کسانوں کو بھی سارا سال پانی دستیاب ہو گا، وطن عزیز میں کسانوں کا استحصال ہو رہا ہے، حکومت گندم کے آخری دانے تک خریداری کرے۔
 
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور اس کے اتحادیوں کی حکومت کی کارکردگی انتہائی ناقص رہی ہے، حکومت نے 12 مئی کے قاتلوں کو اپنے ساتھ ملایا ہوا ہے، مفاہمت کے نام پر ملک میں اقتدار کی بندر بانٹ اور لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم ہے، انہوں نے کہا کہ ملک پر سزاء یافتہ وزیراعظم بڑی ڈھٹائی کے ساتھ مسلط ہے، صرف ایک شخص کی کرپشن چھپانے کے لئے اداروں کے درمیان تصادم کی فضاء پیدا کی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 161946
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش