0
Thursday 17 May 2012 00:26

اسرائيل کا وجود عالم اسلام کے قلب پر خنجر کا زخم ہے، آئي ايس او

اسرائيل کا وجود عالم اسلام کے قلب پر خنجر کا زخم ہے، آئي ايس او
سلام، برادر عزیز، خبر پر تھوڑی محنت کرلیا کریں، فقط کاپی پیسٹ مت کیا کریں، کیونکہ آپ کی خبر میں (ی) کی غلطی ہے، جو کہ جنگ کی سائٹ میں بالکل آپ کی خبر کی طرح (ي) دکھتی ہے، امید ہے برا نہیں منائیں گے۔ شکریہ

آپ کا بھائی
والسلام


اسلام ٹائمز۔ اماميہ اسٹوڈنٹس آرگنائزيشن پاکستان کي جانب سے ملک بھر ميں 16 مئي کو اسرائيل کے ناپاک وجود کے خلاف ''يوم مردہ باد امريکہ'' منايا گيا۔ اس سلسلے ميں آئي ايس او پاکستا ن کراچي ڈويژن کي جانب سے'' مرکزي امريکہ مردہ باد ريلي'' نمائش چورنگي تا پريس کلب کراچي تک نکالي گئي، جس ميں زندگي کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کي۔ شرکاء ريلي نے پاکستان کي سالميت حرم پاک کے دفاع اور امريکہ و اسرائيل مخالف بينرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے ريلي سے مولانا منور نقوي، مولانا صادق تقوي، مولانا قاضي احمد نوراني اور علامہ آفتاب جعفري نے خطاب کيا۔
 
ريلي سے خطاب کرتے ہوئے مقررين کا کہنا تھا کہ 14 مئي يہي وہ دن ہے کہ جس دن اسرائيل کا ناپاک وجود عالم اسلام کے قلب ميں خنجر کي طرح گھونپا گيا اور 16 مئي کو امريکا نے اسرائيل کے وجود کو نہ صرف سفارتي سطح پر تسليم کيا بلکہ دوسرے کمزور ممالک کو بازور قوت تسليم کروايا گيا، انہوں نے کہا کہ اسرائيل کا وجود دراصل عرب ممالک کي بےحسي کا نتيجہ ہے۔ ريلي سے خطاب کرتے ہوئے مولانا منور نقوي نے کہا کہ 14 مئي کے دن فلسطين ميں ہنستے بستے گھروں کو برباد کر ديا گيا اور بچوں کو يتيم اور خواتين کو بيوہ کيا گيا۔
 
مجلس وحدت المسلمين کراچي کے رہنماء مولانا صادق تقوي نے پاکستان ميں جاري ڈرون حملوں کي مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ايٹمي طاقت رکھنے والے ملک کے سياسي و فوجي حکمرانوں کے ليے غيرت کا مقام ہے کہ ہم ڈرو ن طيارے گرانے کي طا قت رکھنے کے با وجود صرف بيانات دے رہے ہيں۔ مولانا قاضي احمد نوراني نے کہا کہ امريکہ تمام فسادات کي جڑ ہے اور آج دنيا ميں اگر کسي بھي مقام پر ظلم ہو رہا ہے تو يقيني طور پر کہا جا سکتا ہے کہ اس ميں امريکہ ملوث ہے۔ ريلي سے علامہ آفتاب جعفري نے کہا کہ امريکہ کي پاکستان ميں مداخلت کو ہم اعلان جنگ سمجھتے ہيں۔ ريلي کے اختتام پر امريکہ و اسرائيل سے اظہار نفرت کرتے ہوئے شرکاء ريلي نے امريکہ و اسرائيل کے پرچم کو نظر آتش کيے۔
خبر کا کوڈ : 162625
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش