0
Friday 18 May 2012 23:34

مسئلہ کشمیر کا حل حق خودارادیت میں ہی پوشیدہ ہے، بشیر قریشی

مسئلہ کشمیر کا حل حق خودارادیت میں ہی پوشیدہ ہے، بشیر قریشی
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے متنازعہ مسئلہ کا حل ہند و پاک مذاکرات کے ذریعے کسی ٹریک ٹو ڈپلومیسی کے ذریعے ڈھونڈ نکالنے کی کوشش کرنا یا اور کوئی پہلے سے تیار کردہ حل یہاں کے عوام پر تھونپنا چاہے وہ سٹیٹس کو (Status Quo)ہو، یہ سب لاحاصل باتیں ہیں اور وقت گزاری کے سوا کچھ بھی نہیں۔ مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کے نزدیک اس دیرینہ مسئلے کا حل اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں میں تسلیم شدہ حقِ خودارادیت کا استعمال کرنے کا موقعہ فراہم کرنا ہے، تاکہ اقوامِ متحدہ ہی کی نگرانی میں یہاں غیرجانبدارانہ رائے شماری کراکے لوگوں سے پوچھا جائے کہ وہ کیا چاہتے ہیں، ان باتوں کا اظہار تحریک حریت کے شعبہ دعوت و تبلیغ سے وابستہ لیڈر بشیر احمد قریشی نے وانہ بل راول پورہ کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے موقع پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
 
اسلام ٹائمز کے مطابق انہوں نے کہا کہ اس مقصد کیلئے تحریکِ حریت اپنے اہداف کے حصول کی خاطر آزادی برائے اسلام کی جدوجہد سرگرمی کے مکمل عدل و انصاف والے دین کو قائم کرنے میں کامیاب ہوگی، دریں اثناء شعبہ دعوت و تبلیغ کے سیکریٹری حافظ بشیر احمد فاروقی نے سویہ بگ کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالم انسانیت کی فلاح اور دنیا میں امن اور ترقی صرف اور صرف اسلام کے مکمل ضابطہ حیات میں ہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 163061
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش