0
Tuesday 22 May 2012 14:36

بلوچستان میں لگی آگ پر قابو پانے کیلئے سنجیدگی کی ضرورت ہے، عبد المالک بلوچ

بلوچستان میں لگی آگ پر قابو پانے کیلئے سنجیدگی کی ضرورت ہے، عبد المالک بلوچ
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں لگی ہوئی آگ کے شعلوں پر قابو پانے کیلئے سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹھوس اور عملی اقدامات نہ کئے گئے تو معاشی استحکام کو لاحق خطرات بڑھ جائیں گے اور صنعتی پیداوار کم ہو جائے گی۔ کرپٹ اور نااہل حکمرانوں کو عوام کے جان و مال کے تحفظ، بلوچستان کی محرومی و پسماندگی کے خاتمہ اور معاشی استحکام سے کوئی سروکار نہیں ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں بلوچستان انڈسٹریلسٹس ایسوسی ایشن کے رہنما عمر خان، سید ناصر آغا، عبد الواحد بڑیچ، حاجی فاروق و دیگر سے گفتگو کے دوران کیا۔ ڈاکٹر عبد المالک بلوچ نے حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ریاست نے پچھلے چونسٹھ سالوں سے یہاں کے مظلوم و محکوم عوام اور محنت کشوں کا نہ صرف معاشی استحصال کیا بلکہ ان کا خون بھی کیا ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ ہم ایسا انقلاب لانا چاہتے ہیں کہ تمام وسائل، معدنیات اور دولت پر بلوچستان کے محنت کش عوام کا حق ہو۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان میں معاشی سرگرمیوں کو بحال کرنے اور معاشی استحکام کے لئے بارڈر ٹریڈ کو یقینی بناتے ہوئے پنجگور، مند، گوادر میں ٹریڈ پوائنٹس قائم کرے اور بلوچستان میں صنعتکاروں اور تاجر برادری کے معاشی تحفظ کو یقینی بنایا جائے، انہوں نے کہا کہ آسان شرائط پر بینک قرضوں کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائے۔
خبر کا کوڈ : 164264
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش