0
Wednesday 23 May 2012 01:42

کانفرنس کی تیاریاں، ایم ڈبلیو ایم کے رہنمائوں کی ملتان کے علمائے کرام سے ملاقاتیں

کانفرنس کی تیاریاں، ایم ڈبلیو ایم کے رہنمائوں کی ملتان کے علمائے کرام سے ملاقاتیں
اسلام ٹائمز۔ 27 مئی کو مجلس وحدت مسلمین ملتان کے زیر اہتمام ہونے والی قرآن و اہل بیت ع کانفرنس کو کامیاب بنانے کے لئے ایم ڈبلیو ایم کے رہنمائوں کی ملتان کے علمائے کرام سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے، مجلس وحدت مسلمین ملتان کے ضلعی دفتر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق گزشتہ روز مجلس وحدت مسلمین کے وفد نے شیعہ علماء کونسل ملتان کے ضلعی صدر مولانا ضمیر الحسن نقوی، شیعہ وفاق بورڈ کے مرکزی جنرل سیکرٹری اور جامعہ مصباح العلوم الجعفریہ کے پرنسپل مولانا اختر حسین نسیم، جامعہ امام علی ع کے پرنسپل مولانا ظفر حسین حقانی اور جامعہ خدیجتہ الکبرٰی ملتان کے پرنسپل مولانا محمد سلیم محمدی سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ علمائے کرام سے ملاقاتوں کے دوران قومی و ملی اُمور پر بحث کی گئی اور ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مختلف ایشوز کو ڈسکس کیا گیا۔
 
ان ملاقاتوں کے دوران علمائے کرام کو 27 مئی بروز اتوار ملتان میں ہونے والی قرآن و اہل بیت ع کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی جسے علمائے کرام نے سراہتے ہوئے شرکت کو یقینی بنانے کا اظہار کیا۔ اس موقع پر علمائے کرام نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے ہونے والی قرآن و اہل بیت ع کانفرنس ایک اچھا عمل ہے، ایسی کانفرنسز کے ذریعے قوم میں شعور اور بیداری کی لہر پیدا ہوئی ہے، علمائے کرام نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے ہر شخص کو چاہیے کہ وہ اس کانفرنس میں اپنی شرکت کو یقینی بنائے۔
خبر کا کوڈ : 164445
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش