0
Saturday 26 May 2012 13:23

پاک امريکہ کشيدگی بڑے تنازع کا پیش خیمہ، فنانشل ٹائمز

پاک امريکہ کشيدگی بڑے تنازع کا پیش خیمہ، فنانشل ٹائمز
اسلام ٹائمز۔ برطانوي اخبار"فنانشل ٹائمز" کے مطابق حاليہ ہفتوں ميں پاک امريکا تعلقات معمول پر آنے کا امکان تھا، ليکن اچانک ڈاکٹر آفريدي کي سزا اور امريکي سينيٹ ميں امداد کي کٹوتي نے دونوں ممالک کے درميان تعلقات کي کشيدگي کو مزيد گہرا کر ديا ہے۔ پاک امريکا کشيدگي نے ان تمام حکمت عملي اور منصوبہ بندي کو مزيد شکوک ميں ڈال ديا، جب امريکا اور نيٹو افغانستان کے استحکام کے لئے ايک طويل مدتي حکمت عملي پر کام کر رہے تھے اور 2014 کے آخر پر اتحادي افواج کو افغان جنگ سے نکالنے کے طريقہ کار کو طے کرنے پر لگے تھے۔ امريکي سينيٹ ميں موجود دونوں اطراف کے سينيٹرز شکيل آفريدي کي سزا کو قابل مذمت ٹھہرانے ميں ايک صف ميں کھڑے نظر آتے ہيں۔ پاکستان کے ساتھ 33 ملين ڈالر کي امداد کي کٹوتي کي حاليہ کشيدگي کي لہر ہے، يہ کٹوتي ايک علامتي نظر آتي ہے۔ سينيٹ کميٹي نے ايک ہفتہ قبل نيٹو سپلائي کي بحالي تک پاکستان کي امداد ميں بھاري کٹوتي کا مطالبہ کيا ہے جبکہ جان مکين کا کہنا تھا کہ ہم سب پاکستان سے ناراض ہيں۔
 
اخبار کے مطابق جب پاکستاني صدر آصف علي زرداري نے آخري لمحات ميں شکاگو ميں نيٹو کے سربراہي اجلاس ميں شرکت کرنے کا اعلان کيا تو ايسے لگ رہا تھا کہ سپلائي کي بحالي پر مفاہت طے پانے کے قريب ہے، ليکن نيٹو سپلائي کي بحالي پر کوئي معاہدہ نہ ہونا نئے خدشات کو جنم دے گيا، اوباما کے ساتھ ملاقات ميں زرداري کو گفتگو کے چند لمحے ملے۔ اخبار لکھتا ہے کہ دونوں ممالک کے رہنماوں کو اپنے ملکي معاملات ميں مشکلات درپيش ہيں۔ زرداري کے مخالفين سلالہ پوسٹ واقعے پر امريکي معافي کا مطالبہ کر رہے ہيں جب کہ اوباما انتخابي سال کي وجہ سے معافي نہيں مانگ رہے۔ پاک امريکا کے درميان پہلے سے غير فعال تعلقات مزيد ابتر ہو چکے ہيں۔
 
پاکستان ميں امريکا مخالف جذبات اپنے عروج پر ہيں، ڈرونز حملے مزيد جلتي پر تيل کا کام کر رہے ہيں۔ امريکي سياست دان اسلام آباد کو ہدف تنقيد کا نشانہ بنانے ميں تيزي لے آئے ہيں۔ اخبار کے مطابق يہ تنازعات دونوں ممالک کے مابين بہت بڑے مسئلے کا باعث بن سکتے ہيں۔ واشنگٹن ان تمام تلخيوں کے باوجود پاکستان کے متعلق سمجھتا ہے کہ آخر کار افغان جنگ سے انخلاء، طالبان سے سياسي معاملات طے کرنے اور افغانستان کے استحکام کے لئے پاکستان کي مدد ضروري ہے۔ حاليہ ہفتے ميں پاک امريکا تعلقات کي خرابي تصور سے بھي زيادہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 165656
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش