0
Monday 28 May 2012 18:12

غیر اسلامی کلچر کے باعث نسل نو، دین سے دوری کے رستے پر گامزن ہے، گل رعنا

غیر اسلامی کلچر کے باعث نسل نو، دین سے دوری کے رستے پر گامزن ہے، گل رعنا
اسلام ٹائمز۔ منہاج القرآن ویمن لیگ راولپنڈی کی ناظمہ محترمہ گل رعنا نے کہا ہے کہ اسلامی تعلیمات سے دوری نے ہمارے گھروں کا سکون تباہ و برباد کر دیا ہے۔ تیزی سے پھیلتے ہوئے غیر اسلامی کلچر کے باعث نسل نو دین سے دوری کے رستے پر گامزن ہے۔ بچاؤ کا ایک ہی راستہ ہے کہ خواتین میں دینی تعلیمات کو فروغ دیا جائے۔ منہاج القرآن ویمن لیگ اس مقصد کے لئے دن رات مصروف عمل ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز شکریال میں خواتین کے لئے بنیادی دینی تعلیمات پر مشتمل آؤ دین سیکھیں کورس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرویمن لیگ کی دیگر عہدیدار عابدہ ریاض، عائشہ ندیم، رابعہ نورین بھی موجود تھیں۔ تقریب کے آخر میں شرکاء میں اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔ شرکاء نے اپنے اپنے علاقوں میں بھی اس طرح کے کورسز شروع کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

درایں اثنا تحریک منہاج القرآن یوسی 37 صفدر آباد کی تنظیم سازی کا اجلاس گزشتہ روز صدر تحریک پی پی 11نذیر ہزاروی کی صدارت میں ملک عدالت کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا جس میں علاقہ بھر سے تحریک کے کارکنان نے شرکت کی۔ منہاج انٹرنیشنل یونیورسٹی کے سکالر پروفیسر طارق خصوصی طور پر اس اجلاس میں شریک ہوئے اور شرکاء کو کارکن کی اہمیت پر فکر انگیز لیکچر دیا۔

بعد ازاں بھرپور مشاورت سے ملک خالد محمود اعوان کو آئیندہ سال کے لئے یونین کونسل صفدر آباد کا ناظم منتخب کر لیا گیا۔صوفی محمد اجمل نائب ناظم ،عبدالرحیم ناظم دعوت اور سفیر اعوان ناظم مالیات منتخب ہوئے۔ وقار احمد اعوان منہاج القرآن یوتھ لیگ کے جبکہ یوسف رحیم اور اسد رحیم مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے کنوینیئر مقرر کیے گئے۔

ناظم تحریک منہاج القرآن راولپنڈی سہیل عباسی نے اپنے خطاب میں نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی اور اس یقین کا اظہار کیا کہ وہ شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری کی علم امن اور محبت پر مبنی اسلامی انقلابی فکر کو علاقے کے ایک ایک گھر تک پہنچانے کی ذمہ داری احسن انداز میں پوری کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 166359
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش