0
Wednesday 30 May 2012 22:54

عوام انتخابی اصلاحات تک چین سے نہ بیٹھیں، ڈاکٹر رحیق احمد عباسی

عوام انتخابی اصلاحات تک چین سے نہ بیٹھیں، ڈاکٹر رحیق احمد عباسی
اسلام ٹائمز۔ ٹیک کلب میں ہونے والی ایک فکری نشست میں خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے مگر موجودہ انتخابی نظام صرف انہیں آگے آنے کا موقع فراہم کرتا ہے جو 6 دھائیوں سے ملک کو لوٹ رہے ہیں، فوج ایک ذمہ دار اور محب وطن ادارہ ہے اور پاکستان کے دفاع کا ضامن ہے مگر ملک کے دیگر طبقات بھی جنرلز کی طرح محب وطن اور ملکی مفادات کو عزیز رکھنے والے ہیں، موجودہ مسائل کا حل تین سال کیلئے غیر سیاسی حکومت کا قیام ہے جو ملک کو نیا سوشل آرڈر، نیا سیاسی نظام دے تا کہ ملک میں حقیقی جمہوریت کا قیام ممکن ہو سکے۔

نشست سے منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، انجنیئر عبدالمجید خان، ڈاکٹر محمد صادق اور قیوم نظامی نے بھی خطاب کیا۔ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا کہ موجودہ انتخابی نظام کے حوالے سے ریفرنڈم کرایا جائے، عوام موجودہ انتخابی نظام کی خرابیوں کے خلاف بغاوت کر دیں اور انتخابی اصلاحات تک چین سے نہ بیٹھیں۔ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا کہ موجودہ نظام میں 10 سے 20 کروڑ لگانے والوں کا الیکشن بنتا ہے اور ان میں سے ایک جیتتا ہے، ملک و قوم کی دشمن کچھ شخصیات یا جماعتیں نہیں بلکہ ظالمانہ استحصالی انتخابی نظام ہے جس نے عوامی خوشحالی اور ملک ترقی کو غصب کر رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام موجودہ نظام کی خرافات کو پوری شدت سے محسوس کر کے اس کیخلاف منظم جدوجہد کا آغاز کر دیں۔ فکری نشست سے سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر مبشر حسن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں متوسط طبقے کے قابل افراد جان بوجھ کر سامنے نہیں آتے، پاکستان میں طاقت تنخواہ داروں کے پاس ہے، بیداری کی ضرورت عوام کو نہیں قیادتوں کو ہے، ناکام نظام کو بیرونی طاقتوں کی حمایت حاصل ہے، فوج امریکہ کے کہنے پر ہی اقتدار پر قبضہ کرتی ہے۔ جنرل (ر) ضیاء الدین خواجہ نے کہا کہ فوج کا سیاست سے تعلق نہیں ہونا چاہیے ملک کو صرف مدینہ ڈیموکریسی ہی بچا سکتی ہے اور ترقی صرف جمہوریت سے ہی ممکن ہے۔
خبر کا کوڈ : 166949
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش