0
Saturday 2 Jun 2012 22:53

چین میں امریکہ کیلئے جاسوسی کرنے والا گرفتار

چین میں امریکہ کیلئے جاسوسی کرنے والا گرفتار
اسلام ٹائمز۔ چینی حکام نے سکیورٹی سے متعلق ایک عہدیدار کو امریکی جاسوس ہونے کے شبے میں گرفتار کر لیا تھا، جس کے بارے میں تفصیلات اب سامنے آئی ہیں، رپورٹ کے مطابق اس چینی عہدیدار کو اس برس کے اوائل میں گرفتار کیا گیا تھا تاہم اس بات کو منظر عام پر نہیں لایا گیا، چین کی سلامتی سے متعلق امور کی وزارت کے ایک ار نے نام مخفی رکھنے کی شرط پر بتایا ہے کہ اس بات کو عیاں نہ کرنے کی وجہ امریکا اور چین کے درمیان ایک نئے تنازعے کو کھڑا نہ کرنا تھی، اطلاعات کے مطابق اس چینی عہدیدار کو چین کی بیرون ملک جاسوسی کی سرگرمیوں سے متعلق خفیہ معلومات مریکا تک پہنچانے کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا۔

ایک ایجنسی نے اس حوالے سے تین ذرائع کا ذکر کیا ہے جو اس کے مطابق اس بارے میں براہ راست معلومات رکھتے ہیں، یہ کیس دو دہائیوں میں چین کی سرکاری انٹیلی جنس کی سنگین ترین خلاف ورزی کی نشاندہی کرتا ہے اور اس کے عام ہونے سے چینی حکومت کو خفت اٹھانا پڑ سکتی ہے، چین کی وزارت خارجہ کا موقف جاننے کے لیے بھیجے جانے والے فیکس کا ہنوز کوئی جواب موصول نہیں ہوا ہے۔

ذرائع نے اس چینی عہدیدار کا نام ظاہر نہیں کیا، ان کے مطابق اس عہدیدار کو جنوری اور مارچ کے درمیان کسی وقت گرفتار کیا گیا تھا، تاہم امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے ان رپورٹوں کے بارے میں تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 167650
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش