0
Thursday 17 May 2012 11:38

چین اندرونی معاملات میں مداخلت برداشت نہیں کرے گا

چین اندرونی معاملات میں مداخلت برداشت نہیں کرے گا
اسلام ٹائمز۔ چین نے برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کی دلائی لامہ سے ملاقات پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملاقات چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے۔ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون اور نائب وزیراعظم نک کلگ نے کل لندن میں تبتی خود ساختہ جلاوطن رہنما دلائی لامہ سے الگ الگ ملاقاتیں کی تھیں۔ بیجنگ میں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ہونگ لی نے برطانوی رہنماؤں کی دلائی لامہ سے ملاقات پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملاقات چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے جس سے تبتی ”علیحدگی پسند“ قوتیں غلط فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ چین کسی بھی غیر ملکی رہنما کی دلائی لامہ سے ملاقات کو ہمیشہ تنقید کا نشانہ بناتا رہے گا۔ تبت سے متعلق معاملات کو استعمال کرتے ہوئے چین اندرونی معاملات میں مداخلت برداشت نہیں کریگا۔


خبر کا کوڈ : 162762
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش