0
Sunday 3 Jun 2012 14:52

ایرانی سفیر مقبوضہ کشمیر پہنچ گئے

ایرانی سفیر مقبوضہ کشمیر پہنچ گئے
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں متعین ایران کے سفیر سید مہدی نبی زادہ اور ایرانی سفارتخانے کے سینئر اہلکار مقبوضہ کشمیر کے دورے پر سرینگر پہنچ گئے اور حریت کانفرنس (ع) کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق، ریاست کے مفتی اعظم مفتی بشیر الدین، فریڈم پارٹی کے سربراہ شبیر احمد شاہ اور جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک سمیت کئی حریت پسند و مین سٹریم لیڈران سے ملاقات کی۔ وفد میں ایرانی سفارتخانے کے کلچرل کونسلر احمد عالمی کے علاوہ فسٹ سیکرٹری خلیلی اور سید حسینی بھی شامل ہیں اور سرینگر ہوائی اڈے پر وادی کے سرکردہ شیعہ لیڈران نے ان کا استقبال کیا، بعد میں ایرانی ڈپلومیٹ گرینڈ پیلس ہوٹل روانہ ہوئے۔
 
ایرانی سفیر اور ان کے دیگر ساتھیوں نے اپنے دورے کا آغاز کئی مقامی لیڈروں کے ساتھ ملاقات سے کیا اور ان سے کشمیر کی تازہ ترین صورتحال، انتظامی معاملات اور مسئلہ کشمیر کی صورتحال سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔ ایرانی وفد نے جن لیڈران کے ساتھ علیحدہ علیحدہ ملاقات کی ان میں حریت کانفرنس (ع) کے چیئرمین میر واعظ مولوی عمر فاروق، ریاست کے مفتی اعظم مفتی بشیر الدین احمد، فریڈم پارٹی کے سربراہ شبیر احمد شاہ، نیشنل فرنٹ چیئرمین نعیم احمد خان، اتحاد المسلمین کے صدر مولوی مسرور عباس انصاری، پی ڈی پی ایم ایل اے اور شعیہ لیڈر مولوی افتخار حسین انصاری، انجمن معین الاسلام کے سربراہ آغا سید محمد سبطین موسوی، انجمن شرعی شعیان کے سربراہ آغاز سید حسن، ایم ایل اے بڈگام آغاز سید روح اللہ اور سی پی آئی ایم کے ریاستی سیکرٹری محمد یوسف تاریگامی کے نام قابل ذکر ہیں۔
خبر کا کوڈ : 167775
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش