0
Sunday 3 Jun 2012 23:28

حکمرانوں نے قومی دولت لوٹ کر غيرملکی دورے کئے، نواز شریف

حکمرانوں نے قومی دولت لوٹ کر غيرملکی دورے کئے، نواز شریف
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ زرداری اور گیلانی کی کرپشن اور لوٹ مار نے ملک کو 60 سال پیچھے دھکیل دیا ہے، جتنی کرپشن موجودہ حکومت کے چار سالوں میں دیکھی ہے اتنی زندگی میں کبھی نہیں دیکھی، قوم ان حکمرانوں سے اپنے خون پسینے کی کمائی کا حساب لے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے زیراہتمام ملک کی اقتصادی صورتحال اور اس کا حل کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 

میاں نواز شریف نے کہا جس کے ملک کے عوام بھوکے سوتے ہیں وہاں پر حکومت نے پانچواں بجٹ پیش کیا مگر افسوس حکومت نے بھوکوں کو دو وقت کی روٹی دینے کی بجائے ان سے چھین لی ہے۔ ہم چاہتے ہیں اگلے پانچ بجٹ بھی حکومت کو دیتے کہ آپ حکومت کرنے کے واقعی اہل ہیں قوم جس کو موقع دے گی ہم اس کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی کرپشن اور مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ وزراء جھوٹ بول کر عوام کو لوڈشیڈنگ کے خاتمے کی تاریخیں دیتے رہے۔ موجودہ حکومت مشرف سے بھی آگے نکل گئی ہے۔ موجودہ حکومت نے جو کرپشن کی ہے وہ زندگی میں آج تک نہیں دیکھی ہے۔ کرپشن کے ہوتے ہوئے کون ملک کی صنعت کا پہیہ چلائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اب سابق وزرائے اعظم اور صدور کو مراعات اور سکیورٹی دینے کی باتیں ہو رہی ہیں۔میرا نام بھی اس میں آ رہا ہے لیکن ان مراعات کی مجھے ضرورت نہیں ہے نہ ہی ميں زندگی بھر مراعات لوں گا۔ 

سابق وزيراعظم کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار نے درست کہا ہے کہ نواز شريف زندگی بھر مراعات نہيں ليں گے ميں اس بات پر قائم ہوں ليکن حکمرانوں نے قومی دولت لوٹ کر غيرملکی دورے کئے، بڑے بڑے ہوٹلوں ميں عياشی کی گئی، دہشتگردی کم ہوئی تو لوڈشيڈنگ دوسری دہشتگردی بن کر عوام پر نازل کر دی گئی۔ حکومت ہر سال دعوی کرتی ہے کہ لوڈشيڈنگ ختم کر دينگے ليکن کوئی وعدہ وفا نہ ہو سکا۔ ہمارے دور ميں پاکستان 20 پڑوسی ممالک سے زيادہ تيزی سے ترقی کر رہا تھا۔ بھارتی وزيراعظم بھی ہمارے دور کی ترقی کی تعريفيں کرتے ہيں۔ ہميں آپ نے دو بار پانچ پانچ سال کيلئے منتخب کيا مگر ہميں دونوں بار اپنی مدت پوری نہيں کرنے دی گئی۔ ہم نے کبھی پاکستان کی سلامتی پر سودے بازی نہيں کی۔ حکومت اپنے ادارے ٹھيک کر لے تو ہر سال 414 ارب روپے بچائے جا سکتے ہيں۔
خبر کا کوڈ : 167964
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش