0
Monday 4 Jun 2012 23:38

ڈرون حملے پاکستان کی خودمختاری اور سالمیت کیخلاف ہیں، دفتر خارجہ

ڈرون حملے پاکستان کی خودمختاری اور سالمیت کیخلاف ہیں، دفتر خارجہ
اسلام ٹائمز۔ دفترخارجہ کے ترجمان نے پاکستان میں ڈرون حملوں کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ملک کی خودمختاری اور سالمیت کے خلاف ہیں۔ ذرائع کے مطابق دفترخارجہ کے ترجمان معظم احمد خان نے کہا کہ ڈرون حملے مکمل طور پر نقصان دہ ہیں۔ یہ عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی کے کیساتھ ساتھ پاکستان کی خودمختاری اور سالمیت کے خلاف ہیں۔ انہوں نے ڈرون حملوں کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ڈرون حملوں پر پاکستان کا موقف واضح ہے۔
خبر کا کوڈ : 168145
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش