0
Wednesday 6 Jun 2012 00:13

قومی اسمبلی، وزیراعظم کی آمد پر ن لیگ کی ہنگامہ آرائی، ایوان مچھلی منڈی بن گیا

قومی اسمبلی، وزیراعظم کی آمد پر ن لیگ کی ہنگامہ آرائی، ایوان مچھلی منڈی بن گیا
اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی اجلاس میں آج بھی نون لیگ کی شدید ہنگامہ آرائی کے باعث ایوان مچھلی منڈی بن گیا، لیگی ارکان نے وزیراعظم کی نشست کا گھیراؤ کرکے "گو گیلانی گو" کے نعرے لگائے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر فیصل کریم کنڈی کے زیرصدارت شروع ہوا تو ایم کیو ایم کے ارکان نے کراچی میں قتل و غارت گری کے خلاف ایوان سے علامتی واک آؤٹ کیا۔ 

متحدہ قومی موومنٹ کے آصف حسنین کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے کارکنوں اور تاجروں کی بوری بند لاشیں ملتی ہیں، حکومت ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ بند کرائے۔ اسمبلی کی کارروائی کے دوران وزیراعظم یوسف رضا گیلانی جونہی ایوان میں پہنچے تو مسلم لیگ نون کے ارکان بھی نعرہ بازی کرتے ہوئے ایوان میں داخل ہوگئے۔ انہوں نے وزیراعظم کی نشست اور اسپیکر روسٹم کا گھیراؤ کرکے شدید نعرہ بازی کی۔ وزیراعظم نے لیگی ارکان کے ہنگامے اور شور شرابے کے باعث ہیڈ فون لگا لئے اور بجٹ پر ہونے والی بحث سننے لگے، اس دوران پیپلز پارٹی کے ارکان نے وزیراعظم کی نشست کے گرد حصار بنا لیا۔

دیگر تفصیلات کے مطابق مسلم ليگ ن کے اراکين نے قومی اسمبلی ميں وزيراعظم يوسف رضا گيلانی کے گرد حصار بنا کر شديد نعرے بازی کی، جس کے نتيجہ ميں ايوان مچھلی بازار بن گيا۔ ڈپٹی اسپيکر کی ن ليگ کے اراکين کو باربار خاموش رہنے کی تلقين کرتے رہے، تاہم وہ بالکل بےبس رہے، شور و غل ميں ايم کيو ايم کے راہنما فاروق ستار احتجاج کے باعث تقرير نہ کر سکے، اس موقع پر ان کا کہنا ہے کہ جب تک ايوان ان آرڈر نہيں ہو جاتا، تقرير نہيں کرونگا۔ مسلم ليگ ن کے اراکين قومی اسمبلی نے احتجاج کے دوران جو نعرے لگائے ان ميں ''وزيراعظم نامنظور، مک گيا تيرا شو گيلانی، قوم بھوکی مار دی، ہائے پيپلزپارٹی، کے نعرے شامل تھے۔
خبر کا کوڈ : 168500
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش